Daily Roshni News

امریکا میں چینی سفارتخانے نے چینی ترقی کو ’خطرہ‘ قرار دینے والے مغربی بیانیے پر طنزیہ ویڈیو شیئر کردی

امریکا میں چینی سفارت خانے نے چین کی کامیابیوں کو خطرہ قرار دینے والے مغرطی بیانیے پر  طنزیہ ویڈیو شیئر کردی۔

ویڈیو میں چین کی معاشی اور تکنیکی ترقی کو ‘خطرہ’ قرار دینے والے مغربی بیانیے کا مذاق اڑایا گیا ہے۔

 ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیوں، سولر پینلز، بیٹریوں اور مینوفیکچرنگ میں چین کی برتری کو نمایاں کیا گیا۔

اس کے علاوہ بتایا گیا کہ امریکا ایک طرف چین کی ترقی سے خوفزدہ دکھائی دیتا ہے تو  دوسری طرف سستی چینی مصنوعات پر اس کا انحصار بھی برقرار ہے ۔

Loading