معراج النبی ﷺ: آسمانوں کی ملاقات اور امت کی خوشخبری
تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ تحریر۔۔۔مقیتہ وسیم )معراج کے بابرکت موقع پر، اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو آسمانوں کے سفر پر خاص ملاقاتوں سے نوازا۔
پہلے آسمان پر حضرت آدم علیہ السلام سے ملاقات ہوئی،
دوسرے آسمان پر حضرت یحییٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام،
تیسرے آسمان پر حضرت یوسف علیہ السلام،
چوتھے پر حضرت ادریس علیہ السلام،
پانچویں پر حضرت ہارون علیہ السلام،
چھٹے پر حضرت موسیٰ علیہ السلام،
اور ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات کے بعد جب نبی ﷺ جانے لگے،
تو وہ رونے لگے کیونکہ اللہ کی مرضی سے آپ ﷺ کی امت، ان کی امت سے زیادہ تعداد میں جنت میں جائے گی،
یہ عظیم خوشخبری ہے جو ہر مومن کے دل کو امید اور نور سے بھر دیتی ہے۔
آئیے محبت اور عقیدت کے ساتھ ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں:
اللّٰہُمَ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰٓی اٰلِ مُحَّمَدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ
اللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَعَلٰٓی اٰلِ مُحَّمَدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرٰھِیْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَجِیْدٌ
یہ معراج کی عظمت اور اللہ کی محبت کی ایک جھلک ہے، جو ہمارے دلوں میں ایمان اور امید کی روشنی بکھیرتی ہے۔
#مقیتہ وسیم
#معراج_النبی
#آسمانوں_کی_ملاقات
#حضرت_آدم_الیہ_السلام
#حضرت_یحیی_عیسی_الیہ_السلام
#حضرت_یوسف_الیہ_السلام
#حضرت_ادریس_الیہ_السلام
#حضرت_ہارون_موسی_ابراہیم
#درود_ابراہیمی
#نورانی_لمحات
#روحانی_محبت
#مقیتہ_وسیم
![]()

