Daily Roshni News

مولانا جلال الدین رومی فرماتے ہیں۔

مولانا جلال الدین رومی فرماتے ہیں۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )جو دکھ محبوب سے ملتا ہے، وہ عام دکھ نہیں ہوتا۔

وہ زخم نہیں جو توڑ دے، وہ چوٹ ہے جو جگا دے۔

محبوب کا دیا ہوا دکھ دل کو روتا نہیں، دل کی نیند توڑتا ہے۔ یہ وہ آگ ہے جو جلاتی نہیں، بلکہ میل کچیل کو راکھ کر دیتی ہے۔ یہ دکھ دراصل بلاوا ہے

کہ تُو صورت سے نکل کر حقیقت کی طرف آ۔

کہ تُو مانگنے والا نہ رہ، بلکہ ڈھونڈنے والا بن۔

عام دکھ انسان کو شکوہ سکھاتا ہے، اور محبوب کا دکھ انسان کو خاموش کر دیتا ہے۔ اس خاموشی میں انا پگھلتی ہے، اور اسی پگھلنے سے عشق خالص ہوتا ہے۔

پس جان لو:

محبوب کا دکھ سزا نہیں، یہ تو وہ تلوار ہے جو سر نہیں کاٹتی، نفس کا غرور کاٹتی ہے۔

رومی 🍁

Loading