تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے قبل باہمی احترام پر زور دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نیک نیتی کے ساتھ سفارتکاری میں داخل ہوا ہے لیکن اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ ایران گزشتہ ایک سال کے تجربات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کھلی آنکھوں کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ وعدوں کی پاسداری لازم ہے، برابری، باہمی احترام اور مشترکہ مفادات محض الفاظ نہیں بلکہ کسی بھی پائیدار معاہدے کی بنیاد ہیں۔
یاد رہے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہو رہے ہیں جہاں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شامخانی کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج ملکی دفاع کے لیےسفارتکاروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی ماہر، اسٹریٹیجک مذاکرات کار ہیں، عباس عراقچی کو اعلیٰ ترین فیصلہ سازوں، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کا اعتمادحاصل ہے۔
![]()
