Daily Roshni News

عدیل محمود کی کامیابی پر چوہدری اصغر کی صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات۔۔

ہالینڈ، سیاسی جماعت ڈینک کے بلدیاتی امیدوار عدیل محمود کی

 کامیابی پر معروف اور متحرک شخصیت چوہدری اصغر کی

 صمیم قلب سے مبارکباد اور دعائیہ کلمات

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔ جاوید عظیمی ) ہالینڈ بھر میں 18 مارچ 2026 کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں دی ہیگ سے سیاسی جماعت ڈینک کے امیدوار عدیل محمود واضح برتری کے ساتھ کونسلر  منتخب ہو گئے۔ دی ہیگ کی معروف سماجی، کاروباری شخصیت اور فرینڈز آف روشنی فورم کے اہم رکن چوہدری محمد اصغر نے عدیل محمود کی شاندار کامیابی پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں  مزید کامیابیوں کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے ۔ روشنی نیوز سے گفتگو کے دوران انھوں نے مزید کہا  کہ عدیل محمود حسب معمول شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی آواز حکومتی ایوانوں میں بلند کرتے رہیں گے۔

یاد رہے عدیل محمود لگاتار تیسری بار کو نسلر شپ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

Loading