اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران انہوں نے 6 ہفتے کمانڈ سینٹر میں 2 کتوں کے ساتھ گزارے۔
امریکی سفیر مائیک ہکابی نے امریکا اسرائیل اور ایران جنگ کے دوران اپنی زندگی کی جھلک پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ کئی ہفتے کمانڈ سینٹر میں گزارے۔
سوشل میڈیا پر اپنے کتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی سفیر نے لکھا کہ 6 ہفتوں تک ایک کمرے میں 2 کتوں کے ساتھ کمانڈ سینٹر میں رہنے،کیمپ بیڈز (چار پائیوں) پر سونے، مائیکروویو اور ہاٹ پلیٹ پر کھانا بنانے، محدود نقل و حرکت کے بعد، جنگ بندی کے دوران ہم دوبارہ رہائش گاہ پر واپس آگئے ہیں۔
اپنی ٹوئٹ میں مائیک ہکابی نے مزید لکھا کہ ’بطور سفیر اصلی بستر عیش و آرام اور مہم جوئی سے بھرا ہوا ہے‘۔
![]()
