پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی: امریکی اخبار
پاکستان(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے دوران امن کے لیے سہولتکاری کے لیے پرزور ٹیلیفونک سفارتکاری کی۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان دونوں کے قریب ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی رہنماؤں نے امن کے لیے تہران ریاض، ابوظبی، قاہرہ، استنبول اور برسلز میں لیڈروں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلسل رابطوں سے خطے کا امن بحال کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
اس حوالے سے جرمن وزیر خارجہ جوہان ویڈے فول کا کہنا ہے میری معلومات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطے ہو چکے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان براہ راست ملاقات کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات جلد متوقع ہے، دونوں ممالک کے نمائندوں کی ملاقات بظاہرپاکستان میں ہو سکتی ہے۔
![]()

