Daily Roshni News

تقدیر کیا ہے؟

تقدیر کیا ہے؟
“لوگ کہتے ہیں “یہ میری تقدیر میں نہیں تھا
لیکن سچ کیا ہے؟ کیا واقعی تقدیر رکاوٹ ہے؟
یا ہم خود اپنی کمزوریوں کو چھپانے کے لیے یہ لفظ استعمال کرتے ہیں؟
آج ایمانداری سے خود سے ایک سوال پوچھو
کیا تم نے واقعی وہ سب کچھ کیا جو تم کر سکتے تھے؟
اگر جواب “نہیں” ہے تو مسئلہ تقدیر نہیں، تم ہو
کیا واقعی سب کچھ پہلے سے لکھا ہوا ہے؟
یا ہم اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے “تقدیر” کا سہارا لیتے ہیں؟
حقیقت تلخ ہے
تقدیر تمہیں روک نہیں رہی ،تم خود رکے ہوئے ہو۔

اللہ نے تمہیں اختیار دیا ہے، سوچ دی ہے، فیصلے کی طاقت دی ہے۔ مگر تم نے کیا کیا؟ جہاں محنت چاہیے تھی، وہاں بہانہ بنا لیا… جہاں ہمت چاہیے تھی، وہاں قسمت کو الزام دے دیا۔
یاد رکھو
تقدیر راستہ دیتی ہے، چلنا تمہیں پڑتا ہے۔
اگر تم محنت نہیں کرتے، سیکھتے نہیں، بدلتے نہیں
تو پھر تقدیر کو نہیں، خود کو الزام دو۔

کیونکہ سچ یہ ہے:
جو لوگ خود کو بدلنے کی ہمت رکھتے ہیں،
وہی اپنی تقدیر بدلتے ہیں۔
اب فیصلہ تمہارا ہے تقدیر کو ماننا ہے؟ یا اسے بہانہ بنانا ہے؟
تحریر #ارشدحسین
#آسانیاں_پیدا_کرو
#تقدیر
#قسمت
#MotivationUrdu
#UrduQuotes
#RealityCheck
#SuccessMindset
#LifeTruth
#IslamicThoughts
#SelfImprovement
#DeepThinking
#MindsetMatters
#PowerfulWords
#TruthOfLife
#ViralUrdu
#UrduMotivation

Loading