Daily Roshni News

فدا کرتا رہا دل کو حَسینوں کی اداؤں پر

فدا کرتا رہا دل کو حَسینوں کی اداؤں پر

 مگر دیکھی نہ اس آئینے میں اپنی ادا تو نے

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تو دوسروں کی خوبصورتیوں اور اداؤں پر قربان تو ہوتا رہا لیکن تیرے اندر جو خوبصورتی چھپی ہوئی تھی اس کی جانب کوئی توجہ نہ کی ۔شاعر مخاطب سے کہتا ہے کہ تُو دوسروں کی خوبصورتی، انداز اور اداؤں پر فریفتہ ہوتا رہا، اُن کو دیکھ کر دل لُٹاتا رہا، لیکن کبھی اپنے اندر جھانک کر نہ دیکھا، کبھی اپنی خوبیوں، اپنے باطن کے حسن اور اپنی شخصیت کی اصل قدر نہ پہچانی۔ یہ شعر خود شناسی اور خود آگاہی کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔

نظم: تصویرِ درد

کتاب: بانگ درا

Loading