Daily Roshni News

✨ ہدایت کا ایک سبق آموز واقعہ ✨

✨ ہدایت کا ایک سبق آموز واقعہ ✨

یہ دو نوجوانوں کا قصہ ہے جو سے سیر و تفریح کے لیے گئے۔ ان کا مقصد بھی عام نوجوانوں کی طرح دنیاوی لذتوں میں کھو جانا تھا۔

استنبول پہنچتے ہی انہوں نے کھانے پینے کے ساتھ ساتھ شراب کی بوتلیں خریدیں اور ایک ایسے ہوٹل کا رخ کیا جہاں کوئی پہچاننے والا نہ ہو۔

جب ہوٹل کے کاؤنٹر پر رجسٹریشن کروائی گئی اور کلرک کو معلوم ہوا کہ یہ نوجوان مدینہ منورہ سے آئے ہیں تو وہ بے حد خوش ہوا اور عام کمرے کی جگہ انہیں ایک بہترین کمرہ دے دیا۔

کمرے میں پہنچ کر انہوں نے بوتلیں کھولیں، ایک نوجوان تو کچھ ہی دیر میں نشے سے بے ہوش ہو کر سو گیا جبکہ دوسرا نیم مدہوش حالت میں سو گیا۔

رات گزرنے کے کچھ ہی لمحے بعد صبح تقریباً ساڑھے چار بجے دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔ دروازہ کھولا تو سامنے ہوٹل کا کلرک کھڑا تھا۔ اس نے کہا:

“ہماری مسجد کے امام نے جب سنا کہ مدینہ منورہ سے مہمان آئے ہیں تو انہوں نے خود امامت سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ مدینہ کے لوگ موجود ہوں تو وہی نماز پڑھائیں۔ ہم سب آپ کا مسجد میں انتظار کر رہے ہیں۔”

یہ سن کر نوجوان پر جیسے بجلی گر گئی۔ اس نے فوراً اپنے ساتھی کو جگایا اور دونوں پریشانی میں سوچنے لگے کہ اب کیا کریں۔

آخرکار دونوں نے جلدی سے غسل کیا اور مسجد پہنچ گئے۔ مسجد نمازیوں سے بھری ہوئی تھی، گویا سب ان کے انتظار میں تھے۔

ایک نوجوان امامت کے لیے آگے بڑھا، دل لرز رہا تھا، زبان لڑکھڑا رہی تھی، مگر اس نے “اللہ اکبر” کہہ کر نماز شروع کر دی۔ جب اس نے سورۃ الفاتحہ پڑھی تو نمازیوں پر رقت طاری ہوگئی، کئی لوگوں کی سسکیاں نکل گئیں۔

پھر اس نے سورۃ الاخلاص پڑھی—کم الفاظ مگر خلوص سے بھرپور۔

نماز کے بعد لوگ محبت سے اس کے گلے لگنے لگے، مصافحہ کرنے لگے۔ اور وہ نوجوان سر جھکائے کھڑا اپنے اعمال پر نادم تھا۔

💫 یہی لمحہ اس کی زندگی کا موڑ بن گیا
اللہ تعالیٰ نے اسی واقعے کو اس کی ہدایت کا ذریعہ بنا دیا 💫

سبحان اللہ ❤️

اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں 🙏

Loading