—- درود کے رستے میں اپنی پہچان خود بنائیں—
تحریر۔۔۔حافظ محسن خان
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نام تو آپ نے سن ہی رکھا ہو گا ہر سال یہ کتاب امریکہ سے شائع ہوتی ھے جسمیں دنیا بھر سے لوگوں کے ان کارناموں کو درج کیا جاتا ھے جو ان سے پہلے کسی نے سرانجام نہ دئیے ہوں یا پہلے سے سرانجام دئیے گئے کارناموں کا ریکارڈ توڑ دیا گیا ہو
اور کیا آپ جانتے ہیں درود شریف کی فیلڈ میں بھی ایک ریکارڈ بک موجود ھے اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے پاس
جسمیں ان لوگوں کا ریکارڈ درج ہوتا ھے جنہوں نے درود شریف کے رستے میں ایسی محنت کی ہو جو پہلے کبھی کسی نے سر انجام نہ دی ہو یا اگر پہلے کسی نے سرانجام دی بھی ہو تو آپ اسکا ریکارڈ توڑ کر وہ ریکارڈ اپنے نام کر لیں
درود شریف کے ریکارڈ والی اس کتاب کا بظاہر کوئی نام نہی ھے یا آپ چاہیں تو اسے کوئی بھی نام دے سکتے ہیں
اچھا کیا آپ کو معلوم ھے کہ درود شریف کا ریکارڈ کسے کہتے ہیں
نہیں معلوم ؟؟
آئیے چند ایک واقعات و مشاھدات سے ان ریکارڈز کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں
پوسٹ تھوڑی طویل ضرور ھے لیکن امید ھے کہ آپ کے لیے دلچسپ ثابت ہو گی کیونکہ عین ممکن ھے پہلے اسطرح کسی نے آپ کو سمجھانے کی کوشش نہ کی ہو
** درود شریف کے ریکارڈز
1) — فرشتوں کی امامت کا ریکارڈ
جعفر بن عبداللہ رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے مشہور محدث ابوزرعہ رحمتہ اللہ کو خواب میں دیکھا کہ وہ آسمان پر فرشتوں کی امامت نماز میں کر رہے ہیں میں نے پوچھا یہ عالی مرتبہ کس سبب حاصل ہوا ؟
کہنے لگے میں نے اپنے ہاتھ سے دس لاکھ احادیث لکھی ہیں اور جب بھی نبی کریم ﷺ کا نام مبارک آتا تو میں ساتھ درود شریف ضرور لکھا کرتا تھا
جسکی برکت سے اللہ تعالی نے مجھے فرشتوں کا امام بنا دیا
2)— جنت کی طرح دلہن سجانے کا ریکارڈ
علامہ سخاوی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب القول البدیع میں عبداللہ بن الحکم سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے خواب میں حضرت امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کو دیکھا تو ان سے پوچھا اللہ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟
کہنے لگے میری مغفرت کر دی اور میرے لیے جنت کو ایسے سجایا گیا جیسے کسی دلہن کو سجایا جاتا ھے
میں نے پوچھا آپ کو یہ مقام و مرتبہ کیسے ملا؟
کہنے لگے میں ایسے لفظوں سے درود پڑھتا تھا کہ ویسا کبھی کسی نے نہی پڑھا تھا
تین جگہ اور روایت میں لکھا ھے کہ اس درود کی برکت سے امام شافعی کا حساب نہی لیا جائے گا
اور دوسری جگہ یہ لکھا ھے کہ اس درود کی برکت سے اللہ پاک نے امام شافعی کی بخشش کر دی
اور تیسری روایت یہ ھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ میں نے اللہ سے دعا کی ھے کہ امام شافعی کو حساب کے لیے نہ روکا جائے
3)— مشہور واقعہ ھے کہ جب خلاد بن کثیر رحمتہ کی انتقال کا وقت آیا اور جاں کنی کی کیفیت طاری ہوئی تو ایک پرندہ آیا اور اپنی چونچ سے ایک کاغذ کا ٹکڑا انکے سرہانے پھینک گیا جب اس کاغذ کو کھول کر دیکھا تو اسمیں لکھا تھا کہ یہ خلاد بن کثیر کے لیے جہنم سے نجات کا براۃ نامہ ھے اور اس کاغذ کی خاصیت یہ تھی کہ اسکو جس طرح سے مرضی پڑھ لو تحریر سیدھی لکھی ہی نظر آتی تھی
جب انکے گھر والوں سے دریافت کیا گیا کہ کس سبب انکو یہ بشارت ملی تو گھر والوں نے بتایا کہ یہ کثرت سے درود شریف پڑھا کرتے تھے
اسطرح کے ہزاروں واقعات ہیں لیکن وقت کی کمی اور جگہ کی قلت کی وجہ سے یہاں قلمبند نہی کر سکتا
البتہ ان تینوں واقعات کو پڑھ کر ہم انکے ریکارڈز کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو ان صاحبان نے درود شریف کی ریکارڈ بک میں درج کروائے
پہلے واقعہ میں ریکارڈ یہ ھے کہ محدث ابوزرعہ نے دس لاکھ مرتبہ درود شریف اپنے ہاتھ سے لکھا یہ انکا ریکارڈ بن گیا اور شاید آج تک اس ریکارڈ کو کوئی توڑ نہ پایا ہو گا
دوسرے واقعہ میں امام شافعی کا ریکارڈ یہ تھا کہ انہوں نے ان لفظوں سے درود پڑھا کہ ازل سے ابد تک کسی نے ان لفظوں سے درود نہ پڑھا ہو گا یہ انکا ریکارڈ تھا اسکو بھی شاید اب تک کوئی توڑ نہ پایا ہو گا
تیسرے واقعے میں خلاد بن کثیر کا ریکارڈ یہ تھا کہ انکی زندگی کی سانسیں کم اور درود زیادہ تھا یہ بھی انکا ریکارڈ بن گیا
اور پھر یہ بھی دیکھیے کہ جس نے بھی درود شریف کے رستے میں کوئی ریکارڈ بنایا اسکو اس دنیا یا آخرت میں اس ریکارڈ کے بدلے انعام ضرور ملتا ھے ایسا انعام جو پہلے کبھی کسی کو نہ ملا ہو
محدث ابوزرعہ کو ریکارڈ بنانے کے بدلے میں فرشتوں کا امام بنایا گیا
امام شافعی کے ریکارڈ کے بدلے میں انکے لیے جنت کو دلہن کی طرح سجایا گیا وہ ایک لاکھ لوگوں کی شفاعت کریں گے
انکو حساب کتاپ کے لیے نہی روکا جائے گا
یہ ھے ریکارڈز بنانے کا اعزاز/انعام وغیرہ
—————————–
امید ھے اب آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ درود شریف کی بھی ریکارڈ بک ھے اور ریکارڈ کسے کہتے ہیں یہ بھی آپ کو معلوم ہو گیا ہو گا
اب بات کرتے ہیں کہ آپ نے درود شریف کے رستے میں کیا ریکارڈ بنایا ؟؟؟
اپنے اپنے گریبان میں جھانکیں اور سچ سچ بتائیں
کیا آپ اب تک خادمین کے سہارے چل رہے ہو یا اپنا بھی کوئی دماغ استعمال کیا ھے ؟؟؟
میرا تو خیال ھے خادمین کے سہارے ہی چل رہے ہو
اسکی وجہ یہ ھے کہ کافی عرصہ پہلے جب میں روزانہ پوسٹ کیا کرتا تھا تو پوسٹ کے آخر میں یہ گزرش کیا کرتا تھا کہ کمنٹ میں ثواب کی نیت سے درود شریف لازمی لکھیں کیونکہ جب تک آپ کا درود لکھا رہے گا آپ کو ثواب ملتا رہے گا چنانچہ ممبرز نے درود شریف لکھنا شروع کر دیا کئی سو کی تعداد میں درود شریف کمنٹ ہوتا تھا
میں نے کہنا چھوڑ دیا تو آپ نے لکھنا بھی چھوڑ دیا
مطلب آپ کی گاڑی دھکا سٹارٹ تھی
دھکا لگانا چھوڑ دیا تو آپ نے بھی گاڑی بند کر دی
خادمین آپ کو نصیحت کرتے رہتے تو آپ درود پڑھتے رہتے
خادمین کہنا چھوڑ دیں تو آپ درود پڑھنا بھی چھوڑ دیں ؟
ہاں نا بالکل سہی بات کر رہا ہوں
آپ دوسروں کے سہارے چل رہے ہیں
آپ کی اپنی صلاحیت کہاں کھو گئی ھے معلوم نہی
آپ کو یاد ہو گا کہ میں اکثر اپنی پوسٹ میں کہا کرتا تھا کہ درود شریف کے رستے میں اپنی پہچان خود بنائیں
کسی کو فالو نہ کریں
کسی نہ نہ پوچھو اسے زیارت ہوئی یا نہی ہوئی
کسی سے اسکے درود کی تعداد نہ پوچھو
کسی سے یہ نا پوچھو کہ وہ کون سا درود پڑھتا ھے
آپ اپنی پہچان خود بناؤ
اپنی جگہ خود بناؤ
اپنا معیار خود بناؤ
آخر کب تک دوسروں کے سہارے چلیں گے
اگر اللہ پاک نے آپ لوگوں کو درود شریف کے لیے چُنا ھے تو ظاہر سی بات ھے عقل سے بھی نوازا ھے
اس عقل کو استعمال کریں
کیسے استعمال کریں ؟؟
یہ میں بتاتا ہوں
اچھا چلیں پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے اپنے ذہن سے کیا نیا پن ایجاد کیا درود شریف کے رستے میں ؟
کیا ریکارڈ بنایا ؟؟
یقیناً سب کا نفی میں جواب ہو گا
درود شریف میں نیا پن کیا ھے ؟
نئی ایجاد کیا ھے ؟
ریکارڈ بنانا کسے کہتے ہیں ؟
آئیے میں سمجھاتا ہوں
اب تک آپ کیا کرتے آئے ہیں کہ خادمین کے کہنے پر درود پڑھنا شروع کر دیا
خادمین کے کہنے پر درود لکھنا شروع کر دیا
خادمین کے کہنے پر درود کی دعوت دینا شروع کر دی
لیکن کیا یہ خیال کبھی ذہن میں نہی آیا میں کچھ ایسا کروں درود شریف کے رستے میں جو میرے سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو
کتابیں ہر کوئی نقل کر کے لکھ لیتا ھے یہ کوئی ریکارڈ نہی ھے
درود کے گروپس بنوا کر درود ہر کوئی کولیکٹ کر سکتا ھے یہ کوئی ریکارڈ نہی ھے
ریکارڈ تو یہ ھے کہ فقیر باغ حسین کمال رحمتہ اللہ علیہ نے نیت کی کہ اس دنیا میں سب سے زیادہ درود میں پڑھوں اور پھر انہوں نے محنت کی اور اتنا درود پڑھا کہ آج تک کوئی نہ پڑھ سکا یہ ریکارڈ ھے
آپ بھی ایسی کوئی نیت کریں
پچھلے دنوں میں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ کچھ نیا ہونا چاہیے
اچانک اللہ پاک نے ذہن میں یہ بات ڈالی کہ حافظ القرآن دنیا میں لاتعداد ہیں
حافظ الحدیث دنیا میں لاتعداد ہیں
عالم دنیا میں لاتعداد ہیں
مفتی دنیا میں لاتعداد ہیں
درود شریف کا حافظ کوئی نہی ھے
پس میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے اسی وقت نیت کر لی کہ اے اللہ مجھے درود شریف کا حافظ بنا دے اور سوا لاکھ درود شریف مجھے ایسے زبانی یاد ہوں جیسے قرآن یاد ہوتا ھے اچھے سے
اور مجھے پوری امید ھے سوا لاکھ درود آج تک کسی نے بھی حفظ نہ کیے ہوں نہ آگے کوئی کرے گا
کیونکہ میں نے اللہ پاک سے گزارش کی ھے کہ میرے سے پہلے کسی کو یہ شرف یہ سعادت حاصل نہ ہو
اور الحمدللہ میں نے اپنی اس نیت پر عمل کر کے مشہور مشہور درود یاد کرنا شروع کر دئیے ہیں
یہ میرا ریکارڈ ہو گا جو درود شریف کی کتاب میں فرشتے لکھ لیں گے
اسکا دنیا یا آخرت میں کیا انعام ہو گا یہ اللہ ہی جانتا ھے
یہ میری کوئی تعریف نہی ھے
نہ اس میں میرا کوئی کمال ھے
میں تو کرکٹ ٹیم کا وہ بارہواں کھلاڑی ہوں جسکی کوئی حیثیت نہی ہوتی جسے صرف اسوقت کرکٹ کھیلنے کا موقع ملتا ھے جب آخری کھلاڑی زخمی ہو جائے
پس میں بھی ایسا ہی ہوں
لیکن یہ بات صرف اس لیے بتا رہا ہوں کہ جب مجھ جیسے نکمے ناکارہ کو اللہ پاک ذہن دے اور میں ریکارڈ کے طور پر ایسی نیت کروں جو پہلے کسی نے نہ کی ہو تو پھر آپ بھی کر سکتے ہیں آگے بڑھ سکتے ہیں
دربار نبوی ﷺ میں اپنی پہچان بنا سکتے ہیں
میں یہ امید رکھ سکتا ہوں کہ جب بارگاہِ رسول ﷺ میں میرا نام لیا جائے تو یہ کہہ کر لیا جائے کہ اس نے سوا لاکھ درود زبانی یاد کیے ہیں
آپ بھی پہچان بنائیے اپنی
کوئی تو ایسی نیت کر لیں جو آج سے پہلے یا آپ سے پہلے کسی نے نہ کی ہو
مثلاً
نیت کر لیں کہ میرا جو بیٹا یا بیٹی کچھ سال کا ھے اسکو فلاں عمر تک میں اس سے اتنے لاکھ درود پڑھواؤں گا تو یہ آپ کا ریکارڈ بن جائے گا کہ اتنی چھوٹی سی عمر میں بچے نے اتنے لاکھ درود پڑھ لیا
مثلاً
نیت کر لیں کہ جب اللہ پاک کی طرف سے منظوری ہو گی تو روضہ رسول ﷺ پر تین دن میں سوا لاکھ درود پڑھوں گا
مجھے امید ھے یہ نیت پہلے کسی نے نہ کی ہو گی اور نہ ہی نبی کریم ﷺ کے سامنے بیٹھ کر کسی نے سوا لاکھ درود پڑھا ہو گا
مثلاً
نیت کر لیں ہم اپنے بچوں میں سے ایک بچے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے درود شریف کے رستے میں وقف کریں گے اور پھر اس بچے کی تعلیم و تربیت میں پرورش میں ہمیشہ درود شریف کو ترجیح دیں
مثلاً
نیت کر لیں کہ چالیس دن خالص اللہ کی رضا کے لیے گوشہ نشیں ہو کر صرف اور صرف درود پڑھنا ھے دنیا سے ہٹ کٹ جانا ھے چالیس دن کے لیے
یہ مشکل ضرور ھے ناممکن نہی ھے
آپ کا ریکارڈ بن جائے گا کہ اس بندے نے چالیس دن درود شریف میں لگائے
مثلاً
نیت کر لیں درود شریف کی ایسی کتاب لکھنی ھے جیسی پہلے کبھی کسی نے نہ لکھی ہو اور اسے خوب وائرل بھی کرنا ھے یہ آپ کا ریکارڈ بن جائے گا
میں نے انسائیکلوپیڈیا لکھی ھے یہ میرا ریکارڈ ھے نہ اس سے پہلے کبھی کسی نے لکھی نہ بعد میں لکھے گا اور جو لکھے گا بھی تو یوں سمجھ لیں اس نے مجھے کاپی کیا ھے تو یہ میرا ریکارڈ ھے
یہ بات سمجھانے کے لیے کر رہا ہوں صرف ورنہ میں ایک عام سا آدمی ہوں کتاب دربار رسول ﷺ میں مقبول ہو جائے میرے لیے یہی کافی ھے
مثلاً
نیت کر لیں کہ درود شریف کے رستے میں اتنا مال خرچ کرنا ھے کہ آج تک کبھی کسی نے نہ کیا ہو اور جب قیامت والے دن نبی کریم ﷺ سے سامنا ہو تو حضور ﷺ آپ کو دیکھ کر مسکرا کر فرمائیں یہ میرا سخی ھے اس نے میرے ذکر کو پھیلانے کے لیے اتنا مال خرچ کیا ھے کہ اب مجھے اس سے حیا آتی ھے
یہ آپ کا ریکارڈ بن جائے گا
اسطرح کے اور بھی بیشمار ریکارڈ ہیں
یہ تو صرف مثالیں دی ہیں میں نے
آپ بھی ایسی ہی کوئی نیت کر کے اپنا ریکارڈ بنا سکتے اپنی پہچان بنا سکتے ہیں
درود تو آپ پڑھ ہی رہے ہیں اور اللہ کے حکم سے پڑھتے ہی رہیں گے لیکن کچھ ایسا کریں کہ ریکارڈ بن جائے رہتی دنیا تک نام زندہ رہے قبر میں بھی چلے جائیں تو ثواب ملتا رہے
یہ سوا لاکھ کی نیت کر لینا
درود لکھ لینا
درود پڑھ لینا
درود پڑھوا لینا
یہ سب باعثِ اجرِ عظیم تو ھے لیکن ریکارڈ نہی ھے
کیونکہ یہ کام تو سب درود پڑھنے والے کر رہے
آپ درود پڑھنے پڑھوانے کے ساتھ ساتھ وہ کریں جو آپ سے پہلے کسی نے نہ کیا ہو
عقل استعمال کریں
ذہن استعمال کریں
نیت میں برکت اللہ پاک خود دے دے گا
نئے نئے آئیڈیاز خود بہ خود ذہن میں اترتے چلے جائیں گے
کوشش تو کریں
روضہ رسول ﷺ زیادہ دور تو نہی ھے
آنکھیں بند کریں تو نظر آ جاتا ھے
بسم اللہ پڑھیے
آگے بڑھیے
خاکہ بنا کر آپ تک پہنچا دیا ھے
رنگ اسمیں خود بھر لیں آپ
والسلام :
حافظ محسن خان
درود اکیڈمی لاہور کینٹ پاکستان