چوہدری اسلم چاندی مرحوم کو ایصال ثواب کے لئے ان کے بھتیجے مہدی خان چاندی ( روٹرڈیم ) کی رہائش گاہ پر فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین کی فاتحہ خوانی ۔۔۔
ہالینڈ ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔ روٹرڈیم ۔۔۔۔ خصوصی مندوب ) گزستہ دنوں پاکستان کھاریاں نورجمال میں چوہدری اسلم چاندی رحلت فرما گئے ۔ مرحوم کے بھتیچے چوہدری مہدی خان چاندی کی روٹردیم رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے حضرات کی کثیر تعداد میں آمد ۔ دی ہیگ سے فرینڈز آف روشنی فورم نیدرلینڈز کے معزز اراکین محمد جاوید عظیمی ، میاں عاصم محمود ، چوہدری محمد اقبال ، میآں عمران اور چوہدری اکرام الحق نے فاتحہ خوانی میں شرکت کی ، مرحوم کی بخشش و مخفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں ۔ مزکورہ فاتحہ خوانی کی تقریب میں چوہدری بشیر چاندی،عثمان عارف، چوہدری طاہر ، چوہدری مناظر ، بھائی اظہر ، چوہدری سعید بجاڑ اور چوہدری خورشید بھی موچود تھے ، جبکہ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا ۔ یاد رہے پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ اور فرینڈز آف روشنی فورم کے اراکین ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے دکھ درد میں مشترکہ طور پر شریک ہوتے ہیں ۔
![]()







