Daily Roshni News

ہالینڈ ، عرس مبارک حضور غوث الاعظم 27 ستمبر 2026 کو  القادری سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

ہالینڈ ، عرس مبارک حضور غوث الاعظم 27 ستمبر 2026 کو

 القادری سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

جید علمائے کرام خطابات فرمائیں گے، دعوت عام ہے۔

ہالینڈ(ڈیلی  روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ جاوید عظیمی)گیارہویں شریف کا بابرکت مہینہ جاری و ساری ہے ۔ بڑے پیر سید ناشیخ عبد القادر جیلانی المعروف غوث اعظم ؓ کے متعقدین مساجد اور اپنے گھروں میں گیارہویں شریف کی تقریبات کا انعقاد کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔ بروز اتوار 27 ستمبر 2026 ، دن  تین بجے سے پانچ  بجے تک عرس مبارک غوث اعظم ؓ سے منسوب گیارہویں  شریف کی بابرکت تقریب القادری سینٹر دی ہیگ کے ہال میں منعقد ہو گی۔مذکورہ متبرک تقریب میں جید علمائے کرام مولانا حافظ سجاد برکاتی ،مفتی سلطان احمد القادری اور دیگر، صاحب عرس کی سیرت کے مختلف پہلوؤں . پر روشنی ڈالیں گے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگر غوثیہ سے کی جائے گی۔

مزید معلومات کے لئے خبر کے نیچےدیئے گئے پوسٹر کا مطالعہ کریں ۔

Loading