Daily Roshni News

جاوید عظیمی کے برادر نسبتی نذر حسین خان بیگ علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال  فرما گئے۔

جاوید عظیمی کے برادر نسبتی نذر حسین خان بیگ

علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال  فرما گئے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائند ہ خصوصی ) علمی، ادبی اور روحانی سلسلہ عظیمیہ  کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی  محمد جاوید عظیمی کے برادر نسبتی نذر حسین خان بیگ چھ ستمبر 2023کو طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے وفات پا گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروز بدھ چھ ستمبر طبیعت خراب ہونے کے باعث کراچی کے مقامی ہسپتال تبع میں منتقل کیا گیا ڈاکٹروں کی کو ششوں کے باوجود طبیعت بحال نہیں ہو سکی اور نذر حسین خان بیگ رحلت فرما گئے۔

آج بروز جمعرات سات ستمبر مرحوم کی نماز جنازہ کی ادائیگی  کے بعد سخی حسن کے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا  گیا۔

اللہ تعالیٰ  مرحوم کی آگے کی منازل آسان بنا کر اپنے فضل و کرم اور اپنے رسول محتشم  ﷺ کےصدقے سے مرحوم کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرما  ئیں ۔ آمین ثمہ آمین۔

Loading