Daily Roshni News

میلادالنبیﷺ کی خصوصی پرُوقار تقریب کمیونٹی  سینٹر دی ہیگ میں تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔

میلادالنبیﷺ کی خصوصی پرُوقار تقریب

کمیونٹی  سینٹر دی ہیگ میں تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔

علامہ غلام مصطفےٰ نے نبی رحمت ﷺ کے شمائل و خصال اور

معجزات کو عقیدت سے بیان کیا۔۔۔۔۔

نیدرلینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔رپورٹ ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) رسول محتشم ، خاتم لانبین ،احمد مجتبےٰ،محمد مصطفےٰ ﷺ کی اس دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں دنیا بھر میں عاشقان رسول خوشیاں منانے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کے لئے میلاد النبیﷺ کی محافل کا انعقاد کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بروز  جمعتہ المبارک بائیس ستمبر کو پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ کی جامع مسجد میں  میلاد مصطفےٰ ﷺ کی ساتویں تقریب  کا اہتمام کیا گیا۔ اس بابرکت تقریب کاآغاز اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جبکہ بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں محمد شفیق چیمہ اور محمد رفیع نے نعتوں کی صورت میں محبتوں اور عقیدتوں  کے پھول نچھاور کئے۔متذکرہ مسجد  کے خطیب و امام علامہ حافظ غلام مصطفےٰ نقشبندی نے آپﷺ کے شمائل و خصائل پر گفتگو کرتے ہوئے عظیم الشان  معجزات ،واقعہ معراج،معجزہ شق القمر اور آپکی مبارک انگلیوں  سے پانی کے چشمے  جاری ہونا، زمین سے جنت کو ملحاظ فرمانا۔انوروں سے ہم کلام ہونا ان کی زبان کو سمجھنا اور درختوں  کا حضور اکرم کا تابعداد ہونا بھی بیان فرمایا۔اجتماعی دعا کے بعد مذکورہ مرکز کے سابق صدر حاجی رخسار احمد کی جانب سے حاضرین کی تواضع لذیذ عمدہ لنگر محمدی سے کی گئی۔

Loading