Daily Roshni News

روس کا افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر اظہارِ تشویش

روس نے افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماسکو فارمیٹ کے تحت افغانستان کی صورتحال روس کے شہر کازان میں اجلاس ہوا جس میں  روس، چین، پاکستان، ایران کے نمائندے اور طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شریک ہوئے۔

اجلاس میں افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس نے تشویش کا اظہار کیا اور روسی نمائندہ خصوصی نے کہاکہ طالبان دہشتگرد گروہوں اور  خاص طور داعش کا مقابلہ کرنے میں غیرمؤثر رہے۔

روسی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ طالبان بھی افغانستان کے شدید اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں، نسلی گروہوں کی شمولیت کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں۔

اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو تسلیم کرنا جامع حکومت کے قیام کی بنیاد پر ہوسکتا ہے، افغانستان میں غیر علاقائی عناصر کی بڑھتی شمولیت پر روس کو تشویش ہے۔

اجلاس میں موجود افغان وزیرخارجہ نے کہا کہ دیگر ممالک بھی چین کی طرح اپنے سفیر کابل بھیجیں۔

Loading