Daily Roshni News

میلادالنبیﷺ کی پروقار عظیم الشان بابرکت تقریب مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام منعقد ہو گی

میلادالنبیﷺ کی پروقار عظیم الشان بابرکت تقریب

مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام،15اکتوبر2023کو

کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہو گی۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔نمائند ہ خصوصی) اللہ تعالیٰ کے محبوب ِ مکرم،خاتم الانبیاء سید المرسلین، احمد مجتبےٰ، محمد مصطفےٰﷺ کی دنیا میں تشریف آواری کی خوشی میں دنیا بھر میں عاشقان رسول اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانے کے لئے محافل میلاد النبیﷺ کا عقیدت و احترام سے انعقاد کر رہے ہیں۔ مذکورہ محافل کا انعقاد ہنوز جاری و ساری ہے، اسی سلسلے میں میلاد النبیﷺ کی پروقار بابرکت تقریب روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکول مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام  بروز اتوار15اکتوبر دن دو بجے بعد نماز ظہر پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ میں عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔نگران مراقبہ ہال ہالینڈ کی زیر صدارت ہونے والی اس تقریب میں علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی خطاب فرمائیں گے۔ سفارتخانہ پاکستان دی ہیگ کے ڈپٹی ہیدآف مشن جناب محمد واصف اور کمرشل کونسلر محمد رضوان راؤ  شرکت کریں گے جبکہ اس تقریب کے چیف کوآرڈینیٹر میاں عاصم محمود ہیں۔ اس بابرکت تقریب میں پاکستان کمیونٹی کے معزز کواتین و حضرات اورنوجوانوں کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ متذکرہ محفل میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریب  میں مقامی نعت  خواں اپنی حاضری پیش کریں گے جبکہ معروف نعت خواں حافظ معظم ساہی (فرانس) خصوصی نعت خوانی کریں گے۔ تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضع  لنگر محمد سے کی جائے گی۔

Loading