Daily Roshni News

ترانہ۔۔۔شاعر۔۔۔۔۔۔ناصر نظامی (ہالینڈ)

ترانہ

شاعر۔۔۔۔۔۔ناصر نظامی (ہالینڈ)

ہم ہیں پاکستانی سارے، ہم ہیں پاکستان

ہم کوسدا متحد رکھنا، اے رب سبحانی

ایک ہے قبلہ ایک، اذاں ہے

ایک ہی اپنا دین و ایماں ہے

ایک ہی تو یہ اپنا، قرآں۔ ہے

کرو نہ تم اسلامی قدروں سے، رو گردانی

سندھ اپنا، پنجاب ہے ۔ اپنا

راوی اور چناب ہے۔ اپنا

دیس بہت، شاداب ہے۔ اپنا

اس دھرتی کا ہر گوشہ ہے جنت کی نشانی

صوبہ پختون خواہ ہے نیارا

ہم کو بلوچستاں ہے پیارا

یہ تو ہے سارا ملک۔ ہمارا

اس خطے کی ہر ہر شے پہ ہے سب کا حق جانی

دنیا نئی تسخیر کرو۔ ۔۔ تم

زیر نگیں تقدیر کرو۔۔۔ تم

اپنا وطن تعمیر کرو۔۔۔ تم

ناصر یہ فرما گیا پاکستان کا بانی

ناصر نظامی

Loading