Daily Roshni News

پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت عون چوہدری کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہ دیا جائے اس پر چیف الیکشن کمشنر بولے کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی بلے کا نشان دیا جا چکا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ پہلے تھا، آئندہ عام انتخابات میں نشان نہ دیاجائے۔

الیکشن کمشنر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن میں پہلے ہی پی ٹی آئی انتخابی نشان سے متعلق کیس زیر سماعت ہے اس پر 1وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست کو اس کیس سے منسلک کردیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Loading