عید میلاد النبیﷺ2023کی پروقار بابرکت تقریب
15اکتوبر،مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام ہو گی۔
ٹیم کی باہمی مشاورت سے حتمی شکل دے دی گئی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی)دنیا بھر میں مساجد اور اسلامی مراکز میں میلاد النبیﷺ کی تقریبات منعقد کرنے کا تسلسل جاری و ساری ہے۔ اس سلسلے میں علمی ، ادبی روحانی سلسلہ عظیمیہ کے روحانی اسکولز مراقبہ ہالز کے زیر اہتمام بھی تواتر سے محافل میلاد النبیﷺ منعقد کی جارہی ہیں۔ مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام عید میلاد النبیﷺ کی بابرکت تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے پندرہ اکتوبر کو منعقد ہو گی۔ گزشتہ دنوں عظیمی ہاؤس دی ہیگ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ٹیم ممبران نے باہمی مشاورت کے ساتھ پروگرام کو حتمی شکل دے دی۔ نگران مراقبہ ہال ہالینڈ محمد جاوید عظیمی کی زیر صدارت ہونے والے آٹھ اکتوبر کے مشاورتی اجلاس میں میاں عاصم محمود، چوہدری محمد الیاس ، میاں عمران ، چوہدری علی اعجاز ، میاں مظفر حسین ، فضل محمود، خالد رانا، میاں آفتاب، بنارس علی ،اعظم اشرف اور عامر اشرف نے شرکت کرکے مشاورت میں بھر پور حصہ لے کر پروگرام کو حتمی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کیا۔ اجلاس کے اختتام پر جاو ید عظیمی نے معزز ساتھیوں کی تواضع لذیذ عمدہ گرما گرم کھانوں سے کی اورانھوں نے فرداً فرداً تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔