محبت کی طاقت کیاہے؟
انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی (آسٹریا)
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔انتخاب۔۔۔محمد آفتاب سیفی عظیمی )دنیا میں کسی کو محبت کیوں عطا ہوتی ہے؟ یہ ہے وہ سوال جو ہم میں سے بہت کم سمجھ پاتے ہیں۔ محبت صرف اسلئے نہیں ہوتی کہ کسی کو حاصل کر لیا جائے۔ کسی کو حاصل کرنے کیلئے تو اور دوسرے ہزاروں معمولی راستے موجود ہیں۔ نہیں جناب! اگر کسی کو یہاں محبت عطا ہوتی ہے تو اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں ہوتا کہ کسی کو حاصل کرنے کے گرد زندگی بن لی جائے۔
محبت تو وہ ضرب ہے جس کے بعد دل پہلے سا نہیں رہتا۔ محبت کی بھٹی میں سمجھیں جل کر کندن ہو جاتا ہے۔ ایک پارس پتھر بن جاتا ہے جس سے ٹکرا کر ہم کسی بھی شئے کو سونا بنانے پر قادر ہو جاتے ہیں۔ اسی محبت کی ضرب سے دنیا کا سب سے خوبصورت آرٹ جنم لیتا ہے، بے حقیقت سا چراوہا بادشاہتیں چھین لیتا ہے، دنیا کا رخ بدل دینے والی ایجادات ہوتی ہے، رب ملتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ محبت محبوب کیلئے تو بس ایک ندا ہے جس پر چل کر وہ ایک بڑی دنیا کے سفر کو چل سکتا ہے پر محب کو تو یہ ایسے پر دیتی ہے جن کے سامنےخود کائناتیں سمٹتی جاتی ہیں۔
محبت میں ہارنے والوں کو لگتا ہے کہ جانے والا محبوب شائید انکا سب کچھ لے گیا۔۔۔۔۔۔۔ کہ اب نہ تو ستاروں میں روشنی باقی رہی، نہ پھولوں میں خوشبو اور نہ بلبل میں نغمہ۔ پر وہ سب سے قیمتی شئے تو آپ کے پاس ہی چھوڑ گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ دل جو محبت کر چکا ہو۔ جس کے پاس یہ دل ہے وہ اس دنیا سے ہزار ہا درجے خوبصورت دنیا خود تخلیق کر سکتا ہے اگر وہ محبت کو اصل طاقت کو جان جائے۔