Daily Roshni News

حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب دی ہیگ میں ہو گی،

حکیم الامت علامہ محمد اقبال ؒ کو خراج عقیدت پیش

کرنے کے لئے خصوصی تقریب فکرِ اقبال 10نومبر2023کو

دی ہیگ میں ہو گی، مدعوکرنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) شاعر مشرق حکیم الامت  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا یوم ولادیت پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ہر سال 9نومبر کو تزک واحتشام سے مناتے ہیں ، یوم اقبال کے موقعہ پر علامہ اقبالؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب فکر اقبال ؒ بروز جمعتہ المبارک10نومبر 2023کو رات آٹھ بجے پاکستان کمیونٹی سینٹر دی ہیگ میں منعقد ہوگی۔ اس  خصوصی تقریب کے دوران علامہ اقبال سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے کیک بھی کاٹا جائے گا جبکہ بال جبریل ، بانگ درا اور دیگر کتابوں سے علامہ اقبال کی شاعری  اور اقتباسات بھی پڑھے جائیں گے۔ متذکرہ خصوصی تقریب میں پاکستان کمیونٹی کی معزز شخصیات کو مدعو کرنے کا سلسلہ جاری وساری ہے، مزید معلومات کے لئے دیئے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

محمد جاوید عظیمی :0031615134083

میاں عاصم محمود:0031684418219

Loading