Daily Roshni News

پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہیں: پرویزخٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور اپنی سابقہ جماعت تحریک انصاف ملک کا مجرم قرار دے دیا۔

لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ کوئی نیا پاکستان اور کوئی اسلام کے نام پر آیا مگر کچھ نہیں کیا، ہم امن اور قرضوں سے نجات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 سال سے قرض لیے جا رہے ہیں، اب جاگناہوگا۔

پرویزخٹک نے مزید کہا کہ پاکستان کے مجرم مراد سعید اور تحریک انصاف ہے، صحت کارڈ، بی آرٹی اور موٹروے منصوبے میں نے شروع کیے تھے۔

ان کا کہنا تھاکہ  عمران خان کہتا تھے یہاں باہر سے لوگ مزدوری کرنے آئیں گے۔

Loading