ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی ) معروف آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل زیر ادارت محمد جاو ید عظیمی گزشتہ سات سالوں سے سمندر پار پاکستانیوں کی بالعوم اور ہالینڈمیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بالخصوص خدمات سر انجام دینے میں مصروف عمل ہے گزشتہ دنوں دی ہیگ کی سماجی اور تجارتی حلقوں میں ایک خاص مقام رکھنے والی معروف شخصیت میاں عاصم محمود کی عظیمی ہاؤس تشریف آوری ہوئی اور جاوید عظیمی سے خصوصی ملاقات کی ملاقات کے دوران آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل سے متعلق سیر حاصل گفتگو کی گئی اور مذکورہ اخبار کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ متذکرہ اخبار کے بانی ومدیر اعلٰی محمد جاوید عظیمی نے میاں عاصم محمود کو ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل کے لیے مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا اور انہیں اخبار کا حصہ بننے پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی ادا کیے میاں عاصم محمود نے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد جاوید عظیمی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی بھر پورصلاحیتں بروئے کار لانے کا اعادہ بھی کیا ۔