Daily Roshni News

کائنات کے عجائبات۔۔۔تحریر۔۔۔حمید اللہ

کائنات کےعجائبات

تحریر۔۔۔حمیداللہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔کائنات کے عجائبات۔۔۔تحریر۔۔۔حمید اللہ)کائنات کے چار بنیادی قوتیں( حصہ اول)ہمارے کائنات میں چار بنیادی قوتیں کام کرتی ہے پہلا کشش ثقل gravity دوسرا برقی مقناطیسیت electromagnetism تیسرا  کمزور طاقت weak force اور چوتھا طاقتور طاقت strong force۔ آج ہم پہلے دو  کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

1۔کشش ثقل۔gravity

تعارف۔

کشش ثقل کی تعریف ہم کچھ اس طرح کرسکتے ہے ” کہ یہ کائنات میں دو یا دو سے زیادہ چیزوں کے درمیان کشش کا باعث ہوتا ہے جن کا وزن mass ہوتا ہے”۔

یہ تمام چار بنیادی طاقتوں میں سے سب سے کمزور طاقت ہے۔حالانکہ بڑے سطح پر جیسے سیاروں،ستاروں اور کہکشاوں کے درمیان سب سے زیادہ کشش کا کردار ادا کرتا ہے۔لیکن چھوٹے سطح پر جیسے ایٹم کے سطح subatomic particles لیول پر ان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

زمین 🌏 پر گریوٹی کا کردار۔

زمین پر کشش ثقل چیزوں کو وزن دیتا ہے اور چاند کی کشش ثقل کی وجہ سے سمندروں میں لہریں پیدا ہوتی ہے۔اس کے علاوہ پودے بھی کشش ثقل کی وجہ سے نشودنما پاتے ہیں۔

کائنات میں کشش ثقل کا کردار۔

 

کائنات میں گیسیں کشش ثقل کی وجہ سے سکڑ کر ستاروں کی شکل اختیار کرتے ہیں جو بعد میں کہکشاوں کی شکل اختیار کرتے ہیں۔لیکن جیسے جیسے چیزیں دور ہوتی ہے یہ کمزور ہوتا جاتا ہے۔

فزکس کے قوانین اور کشش ثقل۔

کشش ثقل کو جو سب سے زیادہ سمجھا جاسکتا ہے وہ آئن سٹائن کی تھیوری آف ریلٹویٹی general theory of relativity ہے۔جو آئن سٹائن نے 1915 میں پیش کی تھی۔

اس کے مطابق کشش ثقل ایک قوت نہیی بلکہ یہ خلا اور وقت spacetime میں ایک خم curvature ہے جو وزن کے غیر متوازی uneven تقسیم کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔اس کی ایک عام مثال بلیک ہول ہے جس سے روشنی بھی نہیی نکل سکتی۔

جبکہ نیوٹن کا Newton’s law of universal gravitation کہتا ہے کہ کشش ثقل وہ قوت ہے جو دو چیزوں کو ایک دوسرے کی طرف کھینچتی ہے ۔جس میں کشش ثقل کی مقدار چیزوں کے وزن کے راست متناسب proportional اور اس کے فاصلے distance کے مربع کے معکوس متناسب inversely proportional ہوتی ہے۔

2۔برقی مقناطیسیت۔Electromagnetism

تعارف۔

فزکس کی رو سے ہم برقی مقناطیسیت کی تعریف کچھ اس طرح کرسکتے ہے۔” کہ یہ دو ذرات کے درمیان وہ تعلق interaction ہے جو برقی چارج electric charge کے وجہ سے  مقناطیسی میدان electromagnetic fields کے ذریعے ہوتی ہے”۔

یہ کائنات کے چار بنیادی طاقتوں میی سے ہے یہ ایٹمز اور مالیکیولز کے درمیان بہت زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔برقی مقناطیسی وہ طاقتیں ہے جو دو مخالف چارج ذرات کے درمیان پیدا ہوکر ان میں کشش پیدا کرتی ہے ۔اور ایک جیسے چارج ذرات کے درمیان ہٹاو repulsion کا باعث ہوتی ہے۔

روزمرہ زندگی میں کردار۔

برقی مقناطیسیت ہمارے روز مرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔یہ ایٹم کے نیوکلیس اور الیکٹرونز کو جڑے رکھتی ہیں۔۔

یہ مختلف ایٹمز کو جوڑ کر مالیکیولز بناتے ہیں جیسے مختلف قسم کے پروٹین جو زندگی کے بنیادی مرکبات میں سے ہے۔

اس کے علاوہ یہ جدید ٹیکنالوجی میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔برقی توانائی ⚡ کی پیداوار تقسیم کے علاوہ یہ درجہ حرارت آواز اور روشنی کی پیداوار میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ طاقت جدید ٹیکنالوجی جیسے وائرلیس، فائبر آپٹک،کمپیوٹرز،سینسرز،الیکٹرولائسز،الیکٹروفلیٹنگ ،مکینکل موٹرز اور بہت سے دوسرے چیزوں میی کام آتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تو محترم قارئین آپ کو یہ معلومات کیسی لگی ہمیں ضرور بتائیں اور مزید بہترین معلومات کیلئے ہمارے پیج کو لایک اور فالو ضرور کرے گا۔شکریہ

تحریر۔حمیداللہ

ماخذ۔ویکی پیڈیا

پیج۔Scientific information

وٹس ایپ۔information about science

Loading