Daily Roshni News

ماہنامہ گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب غوثیہ مسجد روٹرڈیم میں ہو گی

ماہنامہ گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب

27جنوری2024کو غوثیہ مسجد روٹرڈیم میں ہو گی۔

ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) امام الاولیاء سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے نام سے منسوب گیارہویں شریف کی بابرکت تقریب حضور غوث اعظمؒ کے چاہنے والے ہرماہ باقاعدگی سے تزک و احتشام سے منعقد کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ماہانہ گیارہویں شریف  کی پروقار بابرکت تقریب جامع مسجد غوثیہ روٹر ڈیم کے زیر اہتمام  بروز ہفتہ 27جنوری2024کو بعد نماز مغرب تا نماز عشاء منعقد کی جائے گی۔ مذکورہ تقریب میں ڈاکٹر سید محمد اشرف اشرفی الجیلانی سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ کراچی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ نعت خواں حضرات نذرانہ  عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل  گے۔ اس بابرکت تقریب میں خواتین و حضرات شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ مسجد کا ایڈریس نوٹ فرمائیں۔

GHAUSIA MASJID

BOUDEWIJN STRAAT 57

3073 ZA ROTTERDAM

Loading