Daily Roshni News

خصوصی کلام۔۔۔شاعر۔۔۔ناصر نظامی

خصوصی کلام

عشق تو دو کو، ایک کرتا ہے

رنگ، یکتائی کا،بھر جانا ہے

شاعر۔۔۔ناصر نظامی

اپنی ہستی سے ، گزر جانا ہے

عشق تو جیتے جی، مر جانا ہے

جلا کے اپنے لہو کا دیا

مقتل عشق پہ، دھر جانا ہے

اب نہ بندہ، نہ بندہ نواز !

دوئی کی حد سے، گزر جانا ہے

عشق تو دو کو، ایک کرتا ہے

رنگ، یکتائی کا،بھر جانا ہے

عشق کو سرفراز کرنا ہے

ناموس عشق پہ، مر جانا ہے

عشق پہ کربلا کا سایہ ہے

عشق میں، سر بہ سر، سر جانا ہے

ہر قدم پہ، کھڑا ہے صیاد

پر،شکستہ ہیں یہ، پر جانا ہے

عشق میں جاتا نہیں دل تنہا

ساتھ اس دل کےیہ، سر جاتا ہے

عشق کی بازی کھیلنے والو

عشق میں جیتنا، ہر جانا ہے

کم نگاہوں سے، تنگ ظرفوں سے

نظامی، اچھا ہی، ڈر جانا ہے

ناصر نظامی

26/01/2024/

Loading