Daily Roshni News

محبوب وہ ہوتا ہے جو کہنا مانے

محبوب وہ ہوتا ہے جو کہنا مانے

تو ان میں بڑا فرق ہوتا ہے یہ ہم دنیاوی بات کر رہے ھیں۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )اپ کم از کم ایک چیز کو فارمولے سے باہر رہنے دیں اور وہ ہے   محبت  اس کا فارمولا نہ بنائیں کہ سات مرتبہ میں نے دروازے پہ جا کے دستک دی اٹھویں مرتبہ کام ہو جائے گا دو انسان آس پاس ایک مدت سے اکٹھے رہتے ہیں لیکن محبت جو ہے وہ اچانک کسی غیر کو دیکھنے سے ہو جاتی ہے ایسا ہوتا ہے کہ نہیں ہوتا ؟

 ضرور ہوتا ہے اور بعض اوقات محبت ان دیکھے کی ہو جاتی ہے تو ایسا بھی ہوتا ہے محبت جو ہے یہ ازلی فارمولا ہے اللہ تعالی نے جو انسان کے چہرے بنائے ہیں یہ بڑا معمہ ہے اس کے بارے میں میں نے آپ کو نظم میں بتایا تھا کہ یہ جو چہرہ ہے  یہی چہرہ انسان کی زندگی کی عاقبت بھی ہے ،

 ثواب بھی ہے عذاب بھی ہے  بعض اوقات چہرہ جو ہے وہ الرجی پیدا کرتا ہے

ایک آدمی کا چہرہ پاس سے گزر جائے تو کہتے ہیں کہ دو دن بھوک نہیں لگتی انسان پریشان ہی ہو جاتا ہے ،  بعض اوقات خوشی میں سرشار بھی ہو جاتا ہے  ، اور اس کو بھی بھوک نہیں لگتی ،  تو چہرہ جو ہے یہ بڑا راز ہے ،  اور یہ ہر ایک پر آشکار نہیں ہوتا اپ اندازہ لگا لیں مسلمان کی اج بھی دعا ہے ،  اخری دعا ہے کہ یا رب العالمین مرتے وقت کلمہ نصیب فرما یا رب العالمین قبر میں اترتے وقت مرتے وقت اپنے محبوب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دیدار عطا فرما یہ دعا ہر ایک کی ہوتی ہے

 میرا خیال ہے آپ لوگوں کی بھی یہی دعا ہوگی۔۔۔

 اور ان لوگوں کی بات دیکھو جو آپ  حضور پاک ﷺ  کو دیکھ کر بھی آپ حضور پاک ﷺ  کے ساتھ جنگ کرتے تھے ان کو محبت نہیں ہوئی اور اپ لوگوں کو 14 سال بعد محبت ہو گئی تو یہ کوشش کی بات نہیں ہے یہ عطا کی بات ہے محبت عطا ہے کون سا چہرہ کس نگاہ میں کس دن کتنی تاثیر پیدا کرے گا یہ سب عطا کی بات ہے اس کا فارمولا کوئی نہیں اس کے فارمولے ہو ہی نہیں سکتے آپ بات سمجھ رہے ہیں جس چیز کو آپ ناپسند کر رہے ہو۔۔

 وہ بھی ہوگا کسی کا منظور نور نظر جو کھٹکتا ہے خار انکھوں میں۔۔۔

واصف علی واصف صاحب

Loading