Daily Roshni News

۔27ویں شب ، ختم القرآن کی تقریب5اپریل کو الکرم مسجد ایمسٹرڈیم  میںعقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔۔۔

۔27ویں شب ، ختم القرآن کی پروقار تقریب

۔5اپریل 2024کو الکرم مسجد ایمسٹرڈیم  میں

عقیدت و احترام سے منعقد کی جائے گی۔۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔محمد جاوید عظیمی ) دنیا بھر میں مسلمان ماہ رمضان کی بابرکت ساعتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تراویح کی نماز میں اللہ تعالیٰ کی آخری آفاقی مقدس کتاب قرآن مجید فرقان حمید کی تلاوت سماعت کرنے کا شرف حاصل کرتے ہیں  جبکہ حفاظ کرام اس مقدس کتاب کی  تلاوت کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ رمضان المبارک کی 27ویں شب کو دنیا بھر میں موجود مساجد میں ختم  قرآن کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

اس سال مسجد الکرم ایمسٹرڈیم میں بروز جمعتہ المبارک5اپریل2024کو 27ویں شب کے سلسلے میں ختم قرآن  کی پروقار ، روحانی ، بابرکت پر نور تقریب بعد نماز عشاء منعقد کی جائے گی۔ مذکورہ مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا حافظ عاطف ختم قرآن کے سلسلے میں اپنے خطاب میں متذکرہ بابرکت رات کی نورانیت اور اس کی اہمیت پر قرآن و حدیث کی روشنی میں حاضرین کے قلوب و اذہان کو منور کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے حضرات اور نوجوانوں سے بلخصوص التماس کی جاتی ہے کہ شب قدر کی بابرکت ساعتیں مسجد الکرم ایمسٹرڈیم میں ہمارے ساتھ گزاریں۔

مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ شائع کئے گئے پوسٹر کا مطالعہ ضرور کریں۔

Loading