عید الاضحیٰ کی نماز، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم میں
17جون2024کو پہلی جماعت صبح آٹھ بجے علامہ عمران قادری
جبکہ دوسری جماعت ساڑھے نو بجے سرمد نوشاہی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔جاوید عظیمی ) عید الاضحیٰ کی نماز ، جامع مسجد غوثیہ ایمسٹرڈیم کی انتظامی امور کی کمیٹی کے عہدیدار ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کے مطابق بروز سوموار 17جون2024کو ادا کی جائے گی۔ ہر سال کی طرح امسال بھی نمازیوں کی کثیر تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی نماز کی دو جماعتیں ہوں گی۔ پہلی جماعت صبح آٹھ بجے متذکرہ مسجد کے امام و خطیب علامہ محمد عمران قادری الجیلانی کی امامت میں جبکہ دوسری جماعت ساڑھے نو بجے سرمد نوشاہی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔مذکورہ مسجد کی انتظامیہ نمازیوں سے التماس کرتی ہے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
مزید معلومات کے لئے خبر کے ساتھ شائع شدہ پوسٹر کا مطالعہ کریں۔