Daily Roshni News

ہارٹ اٹیک کی صورت میں فوری فرسٹ ایڈ کیا دی جاسکتی ہے؟

ہارٹ اٹیک کی صورت میں فوری فرسٹ ایڈ کیا دی جاسکتی ہے؟

ہارٹ اٹیک میں دل کو خون مہیا کرنے والی کوئی سی رگ بند ہو جاتی ہے جس سے دل کا ایک حصہ مردہ ہو جاتا ہے ، اگر ایسے میں دل دھڑکنا بند کر دے تو خون کی گردش رکنے سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے ،
ابتدائی طبی امداد کے دو مقاصد ہیں ، ایک تو کسی طرح دل کو خون کی فراہمی بحال کی جاے ، دوسرا رگوں میں خون کی گردش بحال کی جاۓ ،
پہلے مقصد کیلیے رگ خون کے جس لوتھڑے کی وجہہ سے بند ہوئی ہے اسکو پھیلنے سے روکنا ہے ، اس کیلیے مریض کو ڈسپرین دیں ، اگر وہ خود کھا نہیں سکتا یا بے ہوش ہے تو اسکو منہ میں چبا کر مریض کے منہ میں ڈالیں ، اگر مہیا ہو تو انجیسڈ کی گولی مریض کی زبان کے نیچے رکھیں کیونکہ یہ وہیں سے جذب ہو جاتی ہے ، اسکا کام خون کی رگوں کو کھولنا ہے تا کہ لوتھڑے کے باوجود ان سے خون گزر سکے ،
دوسرے مقصد کیلیے مریض کے سینے پر ہر سانس کے ساتھ دباؤ ڈالیں ، ایک تو یہ دل پر براہ راست دباؤ ڈال کر اس میں سے کچھ نہ کچھ خون کی گردش بناتا ہے ، دوسرا یہ خون کی شریانوں اور وریدوں کے بیچ پریشر کا فرق پیدا کرتا ہے جس سے کسی حد تک ان میں خون کی گردش شروع ہو جاتی ہے ،
اور پھر مریض کو ہسپتال لے جایئں ، وہاں اسکی رگوں میں ایک دوا ڈال کر خون کے بنے ہوے لوتھڑے کو توڑا جاتا ہے ،
جو لوگ دل کے مریض ہیں یا ممکنہ مرض کے امیدوار ہیں انھیں چاہیے کہ جیب میں ڈسپرین کی گولی ساتھ ضرور رکھیں ، اگر ساتھ شوگر کے بھی مریض ہیں تو جیب میں چینی بھی ساتھ رکھیں ، آداب

Loading