ہالینڈ، ذائقے کا سفر، ماہانہ ڈنر میں ممبران کی
شرکت، لذیذ عمدہ کھانوں اور ساتھیوں کی خوش گفتاری نے
تقریب کو زعفران زار بنا دیا ۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹر نیشنل۔۔۔ رپورٹ۔۔۔جاوید عظیمی ۔۔۔ عکاسی۔۔۔ یاسر سعید اعوان) گزشتہ روز بروز ہفتہ 24 اگست2024 کو ذائقے کا سفر کے سلسلے میں ماہانہ ڈنر کا ترکش ریسٹورنٹ دی ہیگ میں انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے وابستہ نمایاں شخصیات آن لائن اردو اخبار ڈیلی روشنی نیوز کے چیف ایڈیٹرمحمد جاوید عظیمی ، متحرک تاجر اور روشنی نیوز کے مینجنگ ڈائر یکٹرمیاں عاصم محمود، میاں عمران ، چوہدری محمد الیاس ،چوہدری سلیم یوسف، جاوید بٹ پیارے ، چوہدری علی اعجاز، یاسر سعید اعوان اور چوہدری اکرام الحق شریک ہوئیں۔ متذکرہ ماہانہ ڈنر میں ایک خاص ترتیب سے انواع و اقسام کے لذیذ عمدہ کھانوں کو تناول کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے جبکہ اس دوران تمام شخصیات نے اپنی جانب سے مختلف متفرق موضوعات پر خوش کن اور دلپزیر گفتگو کا تسلسل بھی جاری و ساری رہا، تاہم چوہدری اکرام الحق نے اپنے حالیہ دبئی ٹور کے دوران رونما ہونے والے دلچسپ واقعات دوسری جانب میاں عاصم محمود اور چوہدری علی اعجاز نے اسپین کے مختلف شہروں میں گزاری گئیں حالیہ تعطیلات کا احوال اپنے دلچسپ مخصوص انداز میں بیان کیا جس سے شرکائے تقریب بے حد محظوظ ہوئے تین گھنٹے کی طویل نشست میں قہقوں سے فضا گونجتی رہی۔جاوید بٹ پیارے ، چوہدری سلیم ، چوہدری محمد الیاس اور میاں عمران نے بھی اپنے مخصوص انداز میں دل کو لبھانے والے واقعات سنا کر تقریب کو مزیر خوشگوار بنا دیا۔ کھانا تناول کرنے کے بعد گرما گرم تر کی چائے نوش کی گئی اختتام سےقبل جاوید عظیمی نے تمام ساتھیوں سے مشاورت کر کے آئندہ ماہانہ ڈنر کے لئے 28 ستمبر 2024 کی تاریخ مقرر کردی ۔