اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عوام دیکھے گی معاشی وژن کیا ہوتا ہے، گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا، وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک فتنے، فسادی اور انتشار نے ملکی معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی، اب سمت استحکام کی طرف ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے، زراعت، بزنس اور نوجوانوں کے لیے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔
ان کا کہنا تھا چار سال کی نااہلی، نالائقی، چوری، کرپشن اور معیشت کی تباہی سے مایوسی پھیلی، 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھااسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔