Daily Roshni News

عبدالله بن عوف فرماتے ہیں : ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ

عبدالله بن عوف فرماتے ہیں : ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیو زانٹرنیشنل )عبدالله بن عوف فرماتے ہیں : ایک رات میں نے خواب میں دیکھا کہ قیامت بپا ہو چکی ہے مجھے حساب و کتاب کیلئے لایا گیا۔ میرا حساب بڑی آسانی سے ہو گیا. پھر مجھے  جنت میں لایا گیا اور وہاں مجھے بہت سارے محل دکھائے گئے، مجھے کہتے ہیں: اس محل کے دروازوں کو شمار کرو؛ میں نے شمار کیے تو 50 دروازے تھے.

پھر کہتے ہیں: اس محل کے گھروں کو شمار کرو تو وہ 175 گھر تھے، وہ گھر میری ملکیت میں دے دیے گئے، مجھے انتہائی خوشی ہوئی جیسے ہی میری آنکھ کھلی تو خدا کا شکر ادا کیا.

صبح ہوتے ہی ابن سیرین کے پاس گیا اور اپنے خواب کو بیان کیا.

انہوں نے کہا: یقینا آپ آیت الكرسی کی زیادہ تلاوت کرتے ہیں، میں نے کہا: جی ہاں؛ اسی طرح ہے، لیکن آپ کو کیسے پتہ چلا ؟ کہتے ہیں: اس لیے کہ اس آیت  کے 50 كلمے اور 175 حروف ہیں، میں نے انکے حافظے کی تیزی پہ تعجب کیا، پھر مجھے کہتے ہیں: جو شخص بھی آیت الكرسی کی زیادہ تلاوت کرے موت کی سختی اس پر آسان ہو جاتی ہے.

🍃1. آیت الكرسی آسمانی نور ہے.

🍃2. آیت الكرسی عرشی خزانے کی ایک آیت ہے.

🍃3. آیت الكرسی سفر میں سلامتی کا باعث بنتی ہے.

🍃4. آیت الكرسی قرآن میں بلند ترین مقام پر فائز ہے.

🍃5. رسولﷺ جب بھی بستر پہ جاتے تو آیت الكرسی کا ورد کرتے.

🍃6. آیت الكرسی پڑھنے سے انسان ہر بلا و آفت سے محفوظ رہتا ہے.

🍃7. برائے رفع فقر آیت الكرسی مؤثر ہے اور غیب سے اللہ کی مدد پہنچتی ہے.

🍃8. ہر چیز آیت الكرسی میں ہے یعنی كرسی میں آسمانوں اور زمین کی گنجائش ہے.

🍃9.  تنہائی میں آیت الكرسی پڑھنے سے خوف دور ہوتا ہے اور اللہ کی جانب سے مدد ہوتی ہے.

🍃10. آیت الكرسی کو مستحب نمازوں میں ؛ایام ہفتہ کے شب و روز میں؛ سفر میں؛ نماز تہجد میں اور میت کو دفن کرتے وقت پڑھیں.

🍃11. سوتے وقت آ*مصیبت پڑتے ہی فوراً دائیں بائیں نہیں بھاگتے ، ایک کو کال، دوسرے کو میسج، تیسرے  شخص سے فریاد، چوتھے کی مِنت…*

نہیں…!!❌

انسانوں کے پیچھے نہیں بھاگتے ،

انسانوں سے مدد ضرور مانگیں

لیکن پہلی مدد اللہ سے مانگی جاتی ہے،

جب بھی مصیبت پڑے پہلے وضو پھر دو نفل نماز پھر دعا…!!

کیونکہ

سب سے پہلے آپ نے سب سے مضبوط کانٹیکٹ سے مدد مانگنی ہے۔

انسانی کانٹیکٹس ، پیسہ کوشش،

یہ سب بعد میں آئے گا…

پہلے رب آتا ہے…❤️

لیکن

ہماری گنتی الٹی چلتی ہے،

ہم پہلے انسانوں کی طرف بھاگتے ہیں،

وہ امید دلادیں تو ہم سکون میں آجاتے ہیں،

وہ امید نہ دلائیں تو ہم مزید انسانوں کی طرف بھاگتے ہیں

اور اگر کچھ نہ بنے

تو ہم اللہ سے دعا مانگتے ہیں اور پھر انسانوں سے رابطہ کرتے ہیں…

🌹

وہ رب جس نے آسمان اور زمین جیسے بڑے بڑے کام کیے ہیں وہ آپ کا چھوٹا سا کام نہیں کرواسکتا…

ان شاء اللہ

اللہ جلد ہی ہم سب کی دعاؤں پر کن فیکون فرما دے۔۔۔

 آمین ثم آمین یا رب العالمین

Loading