Daily Roshni News

کائنات کی حیرانی

کائنات کی حیرانی

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ایک بند کمرے میں کرسی میز ، بند کمیپوٹر ، چائے کے گلاس، ہیں اور ایک آدمی خاموشی سے بیٹھا  ہے کوئی آواز کوئی اور حرکت نہیں ، تنہائی کی مدھم آواز سنائی دیتی ہے اب وہ آواز آپ کے اندر ہے یا باہر یہ آپ بہتر جانتے ہیں ، اسی طرح ایک جگہ کھلی ہوا ہے درخت ہے گھاس ہے  اڑتے ہوئے پرندے ہیں ، کوئی ایکسٹرا مصنوعی آواز نہیں ہے ، مگر نیچرل ساونڈ آپ کو سنائی دیتا ہے  جو کہ آپ کو پتا لگتا ہے  کہ یہ آواز  بیرونی ہے ، ، ایک بندے کمرے کی  بے جان  آواز اور کھلی آب و ہوا کی زندہ آواز ، دونوں ہی صورتوں میں آپ کائنات کے روبرو ہیں ، بعص اوقات تنہائی کی کیفیت میں انسان خود سے خوفزدہ ہوجاتا ہے ، وہ خود سے خوفزدہ اس لئے ہو جاتا ہے کہ اسے کسی اور کہ ہونے کا اندیشہ ستائے رکھتا ہے ، اس کے محسوسات میں یہ چیز پائی جاتی ہے کہ کوئی ہے ، اور یہ کائنات اس کو دیکھ رہی ہے ، ، اس دنیا سے ماضی کو مٹا دیں ، مذہبی کتابوں کو ہٹا دیں ، یہ ہی سوچ لیں کہ آپ ہی ہیں ، آپ ہی سے آغاز ہے ، تو کیسے آپ اس چیز کو فراموش کر سکتے ہیں یا کیسے اپنی ذاتی کیفیات کو نظر انداز کر سکتے ہیں خود سے برآمد ہونے والے اندیشوں کو نظر انداز کر سکتے ہیں ،   وہ انسان جس نے اپنے جاننے کی صلاحیت اور جنون کو لے کر پوری کائنات چھان ماری ہے ،  وہ کیسے یہ جاننے کی کوشش نہیں کرے گا ،  کہ وہ کون ہے  جس کا شور مجھ میں ہی کہیں سنائی دے رہا ہے ، کہ کائنات مجھے جھانک رہی ہے کیونکہ میں بھی  کائنات کا ہی ایک فرد ہوں ، میں ہی کائنات کو بیان کرنے والا ہوں ، کائنات آپ کو اس صورت نا دیکھتی اگر آپ کائنات کا حصہ نا ہوتے ، مگر وہ آپ میں کہیں پیوست ہے، اور یہی اس کی حیرانی  کہ آپ اس کو نہیں دیکھتے ، یہ نبی ، رسول ، قرآن اسی کائنات کی آوازیں ہیں ، جس کو ہم خود سے بڑی دلیل سمجھتے ہیں ،

یہ کائنات چھپاتی نہیں ضمیر اپنا

کہ ذرے ذرے میں ذوق آشکارائی

اقبال

Loading