Daily Roshni News

ترکیہ میں ’مہدی‘ ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالا شخص گرفتار

ترکیہ میں ’مہدی المنتظر‘ کا جھوٹا دعویٰ کرنیوالے ترک شہری مصطفیٰ شابوک کو اس کے پیروکاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترک کے مطابق ترکیہ کے صوبے کیناکلے سے مصطفیٰ شابوک کو گرفتار  کیا گیا۔ ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ شابوک نے ’خلافت محمدیہ‘ کے نام سے الگ فرقہ بنا رکھا تھا جس کے ماننے والوں کی تعداد 200 کے قریب تھی۔

 مصطفیٰ شابوک نے 2023 میں ترکیہ میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین کیلئے رہائش کے انتظامات شروع کیے تھے جس کے بعد اس نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ایک مذہبی گروپ قائم کرلیا۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپنے عقائد و نظریات پیش کرتے ہوئے  اس نے مذہبی نشانیاں موصول ہونے کا جھوٹا دعویٰ پیش کیا۔

رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ شابوک نے اپنے جھوٹے دعوے کے ذریعے اپنے پیروکاروں کی تعداد بڑھائی، انہیں اپنی جائیدادیں فروخت کرنےکے ساتھ ساتھ قرضے لینے کیلئے  بھی آمادہ کیا۔

2023 سے مصطفیٰ شابوک کو سوشل میڈیا پر تنازع کا سامنا تھا جس کے بعد اسے اب 15پیروکاروں سمیت گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا جبکہ شابوک اور اس کے پیروکاروں سے رقم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترک پولیس نے مصطفیٰ شابوک کو منافع فراڈ اور دیگر جرائم پر گرفتار کیا۔

Loading