Daily Roshni News

ایک شاعری لکھی ہے تمہارے لیے کبھی ملو گی تو سناؤں گا ۔۔۔۔۔!!

ایک شاعری لکھی ہے تمہارے لیے کبھی ملو گی تو سناؤں گا ۔۔۔۔۔!!

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )تیری سیرت صاف شیشے کی طرح ، میرے دامن میں داغ ہزاروں ہیں !!توں نایاب کسی پتھر کی طرح ، میرا اٹھنا بیٹھنا بازاروں میں ہے !!

تیری موجودگی کا احترام کر بھی لوں ، جب تو ہوگا رو برو میں یہ جذبات کہاں چھپاؤں گا ۔۔!!

ایک شاعری لکھی ہے کبھی ملو گی تو سناؤں گا ۔۔۔۔!!

تم ایک عمر لے کر انا میں خالی کتابیں لے اؤں گا ، توڑ کر لانے کے وعدے نہیں میں قلم سے ستارے سجاؤں گا !!

میرے انتظار کے انتہا پہ شک کیسا ، میں نے تیرے انے پہ تا عمر لکھی ہے۔۔!

ایک شاعری لکھی ہے کبھی ملو گی تو سناؤں گا !!

اس زمین پر کوئی خاص ہے نہیں میرا ، تم ایک بار قبول کرو میں اپنے گواہوں کو اسمان سے بلاؤں گا !!

ایک شاعری لکھی ہے کبھی ملو گی تو سناؤں گا !!

کئی راتوں سے جاگا ہوں ان اندھیروں میں ، تم تھوڑا سا نور لے اؤ گے !!

میرے تکیے بھیگے ہیں انسوؤں سے ، کیا تم مجھے اپنی گود میں سلاؤ گے !!

سنا ہے باغ ہے تمہارے انگن میں ، میرے لاحاصل بچپن کو وہ جھولا دکھاؤ گے !!

میں نے کھویا ہے اپنی ہر پیاری چیز کو ، میں اپنی قسمت پھر بھی ازماؤں گا !!

ایک شاعری لکھی ہے کبھی ملو گی تو سناؤں گا !!

Loading