Daily Roshni News

حزب اللہ سے جھڑپوں میں 5، شمالی غزہ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے غزہ اور لبنان میں جھڑپوں میں مزید 6 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی فوج نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کی شب لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مرنے والے فوجیوں میں ایک میجر، دو ریزرو کیپٹن، ایک ریزرو ماسٹر سارجنٹ اور ایک ریزرو سارجنٹ میجر شامل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان میں جاری زمینی کارروائی میں اب تک 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران بھی ایک اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق 22 سالہ اسٹاف سارجنٹ 18 اکتوبر کو شمالی غزہ میں جھڑپوں میں زخمی ہوا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ اور ڈرون حملوں کا سلسہ جاری ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  حزب اللہ نے شمالی اسرائیل میں میزائل داغے جبکہ حزب اللہ نے عکا شہر میں عسکری ساز و سامان بنانے والی اسرائیلی کمپنی کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  کرمیئیل میں لبنان سے ہونے والے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوئے۔

Loading