Daily Roshni News

علامہ غلام مصطفے ٰ نقشبندی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ۔

ہالینڈ، علامہ غلام مصطفے ٰ نقشبندی عمرہ کی سعادت

حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس روانہ ، جاوید عظیمی ،

 میاں عاصم ، جاوید پیارا ، چوہدری اقبال اور اکرام الحق نے

 پیشگی  مبارکباد اور دعائیہ کلمات کے ساتھ الوداع کیا ۔۔

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز  نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائند خصوصی) پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر دی ہیگ  کی جامع مسجد کے امام و خطیب علامہ غلام مصطفیٰ نقشبندی مجددی آج 29 نومبر 2024 کو ہالینڈ سے حجاز مقدس روانہ ہو گئے۔ جہاں آپ مکہ میں عمرہ کی سعادت اور بعد ازاں مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری پیش کرنے کی سعادت بھی حاصل  کریں گے ۔ عمرہ کرنے کے بعد آپ پاکستان روانہ ہو جائیں گے ۔ روانگی سے قبل دی ہیگ کی متحرک  اور نمایاں سماجی شخصیات  روشنی نیوز کے مدیر اعلی محمد جاوید عظیمی، مینجنگ ڈائریکٹر میاں عاصم محمود، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، جاوید بٹ پیارا اور چوہدری اکرام الحق نے علامہ غلام مصطفےٰ نقشبندی مجددی سے خصوصی ملاقات کی ،  انہیں پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پر خلوص دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا اختتام پر ملاقات کرنے والوں نے حجاز مقدس میں مکہ اور مدینہ میں دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی التماس دعا کی۔ اس پر علامہ غلام مصطفےٰ نے یقین دہانی کرائی۔ اور ملاقات کرنے پر احباب کا دلی شکریہ ادا کیا۔

Loading