Daily Roshni News

ھر انسان کے اندر خیر اور شر ھوتے ھیں

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )ھر انسان کے اندر خیر اور شر ھوتے ھیں۔ خیر کی تو خیر ھے۔ مگر شر سے ڈرو نہ ، شر سے دوستی کر لو۔

اس کو آنے دو۔ شر سے بات کرو ، بحث کرو ۔ اس سے پوچھو کہ میں تم کو کیوں اپناؤں ؟؟ کیوں تمھارے مطابق چلوں ، کیوں جیسا تم چاھو ویسا کروں ؟ دلیلیں مانگو ، دلیلیں دو۔ شر کبھی دلیلوں میں آپ سے نہیں جیت پائے پائے گا۔

شر ایک وقتی جذبہ ھے جو آپ پہ حاوی ھو کر آپ سے کام نکلوا لیتا ھے۔ مگر جب آپ اسے اپنے اندر انوائٹ کرو گے ، اس سے بحث کرو گے ، کیوں کیوں کرو گے تو وہ لا جواب ھو کر بھاگ جائے گا۔ شر سے نفرت نہ کریں۔ اس سے بھاگیں نہیں۔ جب تک آپ اس سے بھاگیں گے وہ آپ کے پیچھے بھاگے گا۔ جب آپ ایک بار اس کے سامنے سوال لے کر بیٹھ گئے تو وہ آپ سے بھاگے گا۔

مگر ، یہ سب تب ممکن ھے جب آپ خیر و شر کو جانتے ھوں گے۔ آپ کو اپنے نفس پہ کنٹرول ھو گا۔ جب آپ شر کی لذت کے دیوانے نہیں ھوں گے۔ یہ تب ممکن ھو گا جب آپ خیر کو اشرف اور شر کو اسفل سمجھیں گے ۔

Loading