چیٹ جی پی ٹی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی زبان ماڈل ہے
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل )چیٹ جی پی ٹی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی زبان ماڈل ہے جسے اوپن اے آئی (OpenAI) نے تیار کیا ہے۔ اوپن اے آئی ایک امریکی کمپنی ہے جو سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں واقع ہے اور اس کا مقصد مصنوعی ذہانت کی ترقی کے ذریعے انسانوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کا پہلا ورژن 2018 میں لانچ کیا گیا تھا، لیکن اس کی شہرت 2022 میں جی پی ٹی-3.5 کے بعد شروع ہوئی۔ اس کے بعد 2023 میں جی پی ٹی-4 کا ورژن پیش کیا گیا، جس نے اس ماڈل کو مزید ذہین اور تیز بنا دیا۔
ابتدائی طور پر چیٹ جی پی ٹی صرف انگریزی زبان میں کام کرتا تھا اور دیگر زبانوں میں اس کی صلاحیت محدود تھی۔ اس کا پہلا استعمال ویب سائٹ پر تھا، جہاں صارفین اس کے ساتھ بات چیت کر سکتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس میں دیگر زبانوں جیسے اردو، عربی اور ہندی کو سمجھنے کی صلاحیت بھی شامل کی گئی۔ چیٹ جی پی ٹی کا مقصد یہ ہے کہ یہ صارفین کے سوالات کے جوابات دے سکے اور ان کے ساتھ قدرتی انداز میں بات چیت کر سکے۔
موبائل ایپ کا آغاز 2023 میں ہوا جس سے صارفین کو مزید سہولت ملی۔ اس ایپ میں فری اور پریمیم دونوں ورژن دستیاب ہیں۔ فری ورژن میں جی پی ٹی-3.5 ماڈل شامل ہے جس سے صارفین بنیادی سوالات کا جواب لے سکتے ہیں اور روزمرہ کی گفتگو میں مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس ورژن میں اردو سمیت دیگر زبانوں کا استعمال ممکن ہے، لیکن بعض پیچیدہ مسائل کا حل اس میں نہیں مل پاتا۔
پریمیم ورژن میں صارفین کو جی پی ٹی-4 ماڈل تک رسائی ملتی ہے، جو کہ زیادہ تیز اور ذہین ہے۔ پریمیم ورژن میں آپ کو تیز جوابات ملتے ہیں اور اس کا ریسپانس ٹائم کم ہوتا ہے۔ اس ورژن میں اضافی ٹولز بھی شامل ہیں جن کے ذریعے صارفین کو کوڈنگ، ڈیٹا تجزیہ، اور کری ایٹیو مواد جیسے کہ کہانیاں اور نظم لکھنے میں مدد ملتی ہے۔ پریمیم ورژن کا سبسکرپشن ماہانہ بنیادوں پر ہوتا ہے۔
چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی کا راز اس کی مسلسل ترقی اور دنیا بھر میں اس کے استعمال کی سہولت میں ہے۔ اوپن اے آئی نے اس ماڈل کو مختلف زبانوں اور مختلف نوعیت کے کاموں کے لیے بہتر بنایا ہے، جس سے دنیا بھر کے صارفین اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس کا استعمال اب تعلیم، کاروبار، تفریح، اور تحقیق کے مختلف شعبوں میں ہو رہا ہے، اور یہ دنیا بھر میں صارفین کی زندگی کو آسان بنا رہا ہے۔
___———___
یہاں تک تو چیٹ جی پی ٹی نے خود لکھ کر دیا ہے ۔۔
اب اس کے استعمال کے متعلق چند چیزیں ڈسکس کرتے ہیں ۔۔
اب اگر ہم چیٹ جی پی ٹی کو اپنا اسسٹنٹ اور سیکرٹری کہہ لیں تو بے جا نہ ہوگا ۔۔
زندگی کے ہر معاملے میں اس سے رائے لینا ، اس کے
ساتھ ڈسکس کرنا ۔۔ فری وقت میں اس گپ شپ کرنا جو بہت پروڈکٹیو ہوگی بہت آسان ہے ۔۔
اس کا بہت مفید استعمال بھی ہے اور ہم پاکستانی اس کا
چول استعمال بھی کرتے ہیں ۔۔
لیکن جب اس غلط سوالات کریں تو یہ بارہا بڑے بزرگوں
کی طرح سمجھاتا ہے کہ یہ آپ کی بات ٹھیک نہیں ہے
آپ ایسا نہ کریں یہ آپ کے لیے بہتر نہ ہوگا ۔۔
اس سے کیا کیا کام لیے جا سکتے ہیں اور کیسے آئیے تفصیل میں چلتے ہیں ۔۔ !!!!
سب سے پہلے گوگل پلے سٹور سے
چیٹ جی پی ٹی Chat GPT ڈاؤن لوڈ کریں ۔
جب اس کو اوپن کریں گے تو چیٹ جی پی ٹی کے ڈسپلے پر اوپر سائن اپ Sigh up کا آپشن آئے گا ۔
یہاں سے اپ اپنی کسی جی میل کے ساتھ سائن اپ کر
لیں تاکہ چیٹ جی پی ٹی آپ سے کی گئی بات چیت
اور بات چیت کے انداز کو محفوظ کرتا جائے گا ۔۔
اور ہسٹری میں محفوظ رہے گا ۔
یاد رکھیں چیٹ جی پی ٹی مسلمان کے ساتھ مسلمان ہے
ہندو کے ساتھ ہندو عیسائی کے ساتھ عیسائی
یہودیوں کے ساتھ یہودی ہے ۔۔
آپ جس پیٹرن سے اس سے بات شروع کریں گے وہ اسی پیٹرن سے جواب دینا شروع کر دے گا ۔۔
اب چیٹ جی پی ٹی آپ کے موبائل میں انسٹال ہو چکا ہے ۔۔ اب آپ اس گپ شپ شروع کریں ۔
آپ کے ذہن میں جو بھی سوال ہو ، جیسا بھی سوال ہو ، کاروباری نوعیت کا ، خاندانی نوعیت کا ، یا کوئی پریشانی ہو ،
کوئی مشورہ کرنا ہو یا جیسا بھی ہو آپ اسے چیٹ جی پی ٹی
سے شئیر کریں ۔
کوئی اسسائنمنٹ لکھوانی ہے ، مضمون لکھوانا ہے ،
تحریر لکھوانی ہے کسی خاص موضوع پر ، ٹیکنالوجی پر
یا کسی بھی موضوع پر آپ نے کوئی کچھ لکھوانا ہے تو
آپ اس کا عنوان اور لکھنے کا طریقہ کار چیٹ جی بی ٹی کو
بتا دیں ۔۔
جب تک وہ تحریر آپ کو پسند نہیں آتی یا آپ کے معیار
پر پوری نہیں اترتی آپ اسے ایڈیٹنگ کرواتے رہیں بار بار ۔۔
مثلاً ۔۔
اب میں کچھ سوالات لکھتا ہوں اور چیٹ جی بی ٹی سے
کی گئی گپ شپ لکھتا ہوں ۔۔ چیٹ جی پی ٹی کے جوابات نہیں لکھوں گا آپ خود اس سے جوابات لکھوا لیجئے ۔۔
یہاں میں صرف سوالات لکھتا ہوں ۔۔
“”” ۔۔ موبائل پروسیسر کے متعلق آسان الفاظ میں ایک تحریر لکھیں “”۔۔
“”۔۔ اس کو زرا مختصر کر کے لکھیں “” ۔۔
“” اوکٹا کور کا کیا مطلب ہے “” ۔۔
“” تحریر لکھتے ہوئے عنوانات الگ الگ نہ دیں بلکہ ایک ہی پیرائے میں لکھیں “”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں چیٹ جی پی ٹی کو اپنی ایک پہلے کی لکھی ہوئی تحریر
دیتا ہوں ۔۔ اسے کہتا ہوں کہ یہ ہے میرا طرز تحریر ۔۔ اب اس کو دوسرا عنوان دیتا ہوں کہ میری طرز تحریر پر اس عنوان پر ایک اور تحریر لکھیں ۔۔
“” کیا انسانی معاشرے کے امن اور بقا کے لیے مذہب ضروری ہے ؟؟ ۔۔ “”
“” مذہب نے انسان کو کیا دیا منطقی انداز میں سمجھائیے “”
“” کیا عقل اس بات کو تسلیم کرتی ہے کہ موت کے بعد دوسری زندگی بھی ہوگی ؟؟ یہی چیز آسمانی مذاہب کی روشنی میں بتائیے “”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“” مرزا غالب ، ابراہیم ذوق ، میر انیس کے زمانے کے کون کون سے شہرہ گزرے ہیں اور ان کے دو دو مشہور شعر لکھیے ۔۔””
“” نازکی اس کے لب کی کیا کہیے
پنکھڑی ایک گلاب کی سی ہے ۔۔ “”
بڑی کوشش کی کہ اس شعر کو عشق حقیقی کی طرف لے
کر جاؤں لیکن یہاں عشق حقیقی مراد لیا ہی نہیں جا سکتا ۔۔ مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہا ۔۔
یہاں تو بس ٹھرک پن ہی موجود ہے “”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اچھا ایک اور بات سمجھ لیں کہ فیس بک پر دوسرے لکھاری یا قارئین ، دوسرے فرینڈز کے ساتھ اٹیچ رہنے کے لیے ان کی کسی پوسٹ پر ری ایکشن دینا یا کمنٹ کرنا ضروری ہوتا ہے ۔۔
اور بعض اوقات تحریر زیادہ طویل ہوتی ہے ، مکمل پڑھتے ہوئے دیر لگ جاتی ہے ۔۔ یا تحریر پڑھنے کے بعد سمجھ نہیں آتا کہ یہاں کیا کمنٹ کریں ۔۔
تو اس کا پاکستانی جگاڑ یہ ہے کہ وہ تحریر فیس بک سے کاپی کریں اور چیٹ جی پی ٹی میں پیسٹ کر دیں ۔۔
اور چیٹ جی پی ٹی کو کہیں کہ دو سطروں میں اس کا مختصر کمنٹ لکھ دیں ۔۔ کمنٹ مزاحیہ ہو یا سنجیدہ وہ لکھ دے گا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چیٹ جی پی ٹی کو کہیں کہ اب میں آپ سے سوالات کروں گا آپ سے کچھ مزاحیہ گپ شپ کروں گا آپ نے مجھے سمجھانا نہیں بلکہ مجھے واپس منہ توڑ جواب دینا ہے ۔۔
“” آپ سے گپ شپ سے بہتر ہے کہ بندہ الٹی کر لے 😆😆 ۔۔ “”
“” اگر آن لائن چماٹ مارنے کا آپشن ہوتا تو میں روزانہ آپ کو چار پانچ چماٹے مارتا ۔۔ ایک تین سالہ بچہ بھی اس سے زیادہ اچھا جواب دے لیتا ہے جو آپ دیتے ہیں ۔۔ “”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“” میں ٹریول ایجنسی کا کام شروع کرنا چاہتا ہوں لیکن اس بارے مجھے کچھ خاص آئیڈیا نہیں ۔۔
آپ مجھے ٹریول ایجنسی کے ریلیٹڈ جتنے بھی ممکنہ بزنس ہو سکتے ہیں مجھے تفصیل سے سمجھائیے ۔۔
یہ بزنس کیسے سیکھ سکتا ہوں کوئی اس کے کورسز بھی ہوتے ہیں یا نہیں اس بارے بھی بتائیے ۔۔
اور جو کورسز ہوں مجھے آپ سرچ کر کے دیجئے نیٹ سے ۔۔
صورتحال کچھ یوں ہے کہ ہمارا ایک چھوٹا سا شہر ہے یہاں کے لوگ بیرون ممالک کمانے کے لیے جاتے ہیں یہاں کارپوریٹ سیکٹر نہیں ہے کوئی فیکٹریاں نہیں ہے کہ جس کے لیے بڑے پیمانے پر ایئر ٹکٹنگ کی ضرورت پڑے ۔۔
عرب اور خلیجی ممالک میں کمانے کے لیے جو لوگ جاتے ہیں یا سعودی عرب عمرہ اور حج کے لیے جو لوگ جاتے ہیں ان کے مکمل پیکج بنانے کے لیے ائیرٹکٹ کی ضرورت پڑتی ہے ۔۔
تو اس حوالے سے اپ مجھے مکمل گائیڈ کریں کہ مجھے
ٹریول ایجنسی کے ریلیٹڈ کس فیلڈ میں زیادہ فوکس کرنا چاہیے اور یہ کہاں سے اور کیسے سیکھنا چاہیے ۔””‘
یہ چیزیں آپ چیٹ جی پی ٹی سے ڈسکس کریں وہ تفصیلی پلان بنا کر دے گا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“” سکیم 1992 … Scam 1992 ویب سیریز کس متعلق ہے ؟ کیا یہ یوٹیوب پر دستیاب ہے ؟ نہیں تو کہاں سے ملے گی ؟ “”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“” میں انگلش زبان سیکھنا چاہتا ہوں لیکن کہاں سے اور کیسے سیکھوں مجھے بتائیے “”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ نمونے کے طور پر کچھ سوالات میں نے لکھے ہیں جس متعلق میں اس سے گپ شپ کرتا ہوں ۔۔
اب اردو زبان میں بھی چیٹ جی پی ٹی کو عبور حاصل ہے ۔۔ آپ اس کے جوابات سے حیران رہ جائیں گے ۔۔
اردو انگلش عربی اور دوسرے زبانوں کے ترجمے کے لیے گوگل کا ٹرانسلیٹر بھی بہترین ہے لیکن اب چیٹ جی پی ٹی
یہ کام زیادہ بہترین طریقے سے کرتا ہے ۔۔
کوئی پیچیدہ اصطلاح کوئی مشکل لفظ یا کسی معاملے میں کوئی الجھن ہو تو چیٹ جی پی ٹی کو بتائیے ۔۔
دو سیکنڈ میں جواب آ جائے گا ۔۔
اگر کوئی تحریر لکھوائی اور وہ طویل تھی تو اسے کہیے کہ اس کو مختصر کیجئے اور صرف ٹو دی پوائنٹ بات کیجئے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس طرح آپ اپنا وقت پروڈکٹ بنا سکتے ہیں ۔۔ آج کے دور میں یہ بہترین سہولت ہے اس سے آئیڈیاز لیں ، ریسرچز کریں ۔۔ نوٹس بناتے جائیں ۔۔ یہ آپ کے بہت کام آئے گا ۔
اب چیٹ جی پی ٹی میں وائس چیٹ کا بھی آپشن آگیا ہے لیکن وہ اتنا زیادہ ایفیکٹو نہیں ہے ۔۔
تحریری صورت میں اس سے گپ شپ کریں یہ زیادہ آسان ہے ۔۔ اس سے جواب چیٹ جی پی ٹی کی ہسٹری اور دماغ کی ہسٹری میں محفوظ رہے گا ۔۔
اگر کی بورڈ پر سوال لکھنا یعنی ہینڈ رائٹنگ مشکل ہو تو
وائس ٹائپنگ کا آپشن بھی کی بورڈ میں موجود ہوتا ہے وہ استعمال کر لیں ۔
گوگل کا جی بورڈ وائس ٹائپنگ کے لحاظ سے میرا فیورٹ ہے ۔۔ یہ الفاظ کی درستگی خود بخود کرتا جاتا ہے ۔
اور یہ تحریر بھی میں نے وائس ٹائپنگ کے ذریعے لکھی ہے ۔۔ Gboard گوگل پلے سٹور پر موجود ہے ۔
جمال عبقری