Daily Roshni News

حرم شریف میں حضور ضیاءالامتؒ کے ساتھ پیش آنے والا ایسا واقعہ جسے پڑھ کر آپکا ایمان تازہ ہوجائے ۔ انتخاب ۔۔۔۔۔۔۔ علامہ افتخار علی چشتی

حرم شریف میں حضور ضیاءالامتؒ کے ساتھ پیش آنے والا ایسا واقعہ جسے پڑھ کر آپکا ایمان تازہ ہوجائے ۔

 (انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔ علامہ افتخار علی چشتی
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔۔۔۔۔ علامہ افتخار علی چشتی)جب 1990ء میں حضور ضیاء الامت حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ نے تیسرا عمرہ کرنے کا ارادہ کیا، سب سے پہلے نماز ظہر حرم شریف میں ادا کی پھر طواف کعبہ حضور قبلہ پیر صاحب کیساتھ کرنے کی نعمت حاصل ہوئی ۔

رکن یمانی کو سب نے حضور کے ساتھ بوسہ دیا لیکن حجر اسود کو ہجوم کی وجہ سے اس دفعہ بوسہ نہ دے سکے ۔ مقام ابراہیم پر نوافل ادا کئے مقام ملتزم پر حاضر ہوئے تو آپ نے حضور نبی آخر الزماں ﷺ کا یہ ارشاد پاک سنایا کہ ”مقام ملتزم پر اس طرح چمٹ کر اور رو کر دعا مانگو جیسے بچہ اپنی ماں کے ساتھ لپٹ کر روتا ہے”۔

مجھے یہ بات بڑی اچھی طرح یاد ہے کہ جب آپ مقام ملتزم پر پہنچے تو ہجوم عاشقاں کی وجہ سے جگہ نہیں تھی لیکن جونہی آپ وہاں پہنچے تو ایک آدمی جو لپٹ کر دعائیں مانگ رہا تھا فوراً آپ کے لئے پیچھے ہو گیا ۔ آپ قبلہ عالم نے فرمایا نہیں نہیں آپ دعا فرمائیں۔

اس آدمی نے عرض کی کہ مجھے حکم ہوا ہے کہ میں آپ کے لئے پیچھے ہٹ جاؤں لہذا آپ دعا فرمائیں۔ یہ میرا چشم دید واقعہ ہے کہ اتنے ہجوم کے باوجود تین چار منٹ جگہ خالی رہی آپ نے اس مقام سے چمٹ کر دعائیں مانگیں۔

مرشد کریم سفیر ضیاء الامت حضرت پیر سید زاہد صدیق شاہ بخاری زید مجدہ کی ڈائری سے۔

حافظ عبدالستار زاہدی
20 دسمبر بروز جمعۃ المبارک

Loading