Daily Roshni News

ساجد عزیز مغل سے  مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو

معروف سوشل میڈیا پوسٹر ڈیزائنر، مووی میکر اور

مستند فوٹو گرافر ساجد عزیز مغل سے اخبار روشنی نیور کے

 مدیر اعلیٰ جاوید عظیمی کی بذریعہ ٹیلی فون خصوصی گفتگو

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔نمائندہ خصوصی) عصر حاضر میں سوشل میڈیا اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ  انسان کی دنیاوی زندگی کو روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اس نظام  نے فاصلوں کا بھی خاتمہ کر دیا ہے۔  آپ ہر لمحہ ہر آن دنیا کے کسی گوشے میں موجود اپنوں اور غیروں سے  بہت آسانی سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں، اس طرح  ہزاروں کلومیٹر دور رہنے والے انسان کو آپ اپنے قریب  محسوس کرتے ہیں ۔

 آج بروز منگل 31دسمبر 2024کو خوش اخلاق، ملنسار، انسان دوست ، محبت  کے پیکر، سوشل میڈیا پوسٹر ڈیزائنر، مووی میکر اور مستند فوٹو گرافر ساجد عزیز مغل سے اخبار روشنی نیوز کے مدیر ا علیٰ محمد جاوید عظیمی نے بذریعہ ٹیلی فون گفتگو کے دوران ان کی صلاحیتوں کو سراہا اور  مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ۔ ساجد عزیز مغل نے متذکرہ  ہنر کے متعلق بتایا کہ میں نے اِس کا آغاز 1998 میں مووی میکر اور فوٹو گرافر کے طور پر کیا جبکہ سوشل میڈیا کے لئے پوسٹر  ڈیزائینگ 2005 سے شروع کی ۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے یہ کام بہت کامیابی سے چل رہا ہے ۔ جاوید عظیمی نے گفتگو کے اختتام سے قبل ساجد عزیز مغل کی صحت والی  طویل زندگی اور  روزی میں برکات

کے لئے بارگاہ الہی میں خصوصی مناجات پیش کیں۔

یادر ہے جاوید عظمی سے ساجد عزیز مغل  کا رابطہ کروانے میں معروف سماجی شخصیت اوور سیز فورم ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سرفراز احمد گوندل نے اہم کردار ادا کیا۔

Loading