ٹیسٹوسٹیرون یا مردانہ جنسی ہارمون کو کیسے بڑھائیں ؟
قدرتی طور پر ٹیسٹوسٹیرون کو کیسے بڑھائیں ؟
تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل۔۔۔ ٹیسٹوسٹیرون یا مردانہ جنسی ہارمون کو کیسے بڑھائیں ؟۔۔۔تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک )ٹیسٹوسٹیرون ایک مردانہ جنسی ہارمون ہے جو مردانہ تولیدی نظام کی نشوونما اور مردانہ خصوصیات کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ٹیسٹوسٹیرون کی کمی مردانہ جنسی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر جسمانی مسائل کا بھی سبب بنتی ہے۔ جیسے کہ
لو لیبیڈو یعنی جنسی خواہش کی کمی کا ہونا ، انتشار کی کمی کا ہونا ، مردانہ کمزوری کا ہونا, نفس کے تنائو کا مسلئہ ہونا ، مردانہ بانجھ پن کا سبب بننا ، کم توانائی، ہر وقت تھکاوٹ، بے چینی محسوس کرنا ، یاداشت کی کمی, ذہنی الجھاو یا دباؤ کا سامنا کرنا ، پٹھوں اور ہڈیوں کی کمزوری کا ہونا وغیرہ علامتیں ہو سکتی ہیں۔
(یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کم ٹیسٹوسٹیرون والے کچھ مریضوں میں صرف چند علامات ہوسکتی ہیں،جبکہ دوسروں میں بہت سی علامات بھی ہوسکتی ہیں)
درج ذیل اچھے طرزِ زندگی طریقے اور اہدیات پر عمل کر کے ٹیسٹوسٹیرون کی ہلکی سے درمیانی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔
1: باقاعدگی سے ورزش کرنا اور وزن کو لمٹ میں رکھنا
ایک ریسرچ کے مطابق کہ جو لوگ باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں ان میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح زیادہ ہوتی ہے۔ ورزش کی تمام اقسام ٹیسٹوسٹیرون کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ اور موٹاپا بھی ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر جسمانی مسائل کا سبب بنتا ہے۔ لہذا موٹاپے کی صورت میں وزن کو کم کرنا چاہیے۔
2:کاربوہائیڈریٹ، چکنائی اور پروٹین کو متوازن مقدار میں کھانا ، کیونکہ ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے مناسب توانائی اور غذائیت بہت ضروری ہوتی ہے۔ زیادہ کھانا اور کم کھانا دونوں ہارمون کی سطح میں خلل ڈال سکتے ہیں۔ اپنے ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے، متوازن غذا کھائیں جس میں زیادہ تر پوری غذائیں شامل ہوں۔ ہر کھانے میں چربی، کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین کا مناسب توازن ہونا چاہیے۔ انڈا پروٹین کا اچھا سورس مانا جاتا ہے۔ روزانہ 2 سے 4 انڈے لیئے جا سکتے ہیں۔
3: تناؤ اور سٹریس کو کم کریں
کیونکہ تناؤ کورٹیسول کی سطح کو بلند کرتا ہے، جو ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
4: وٹامن ڈی اور زنک
وٹامن ڈی اور زنک کی کمی بھی ٹیسٹوسٹیرون کی کمی کا سبب بنتی ہے ، لہذا وٹامن ڈی کی کمی سے بچنے کے لیے ہر روز کم از کم 15 منٹ براہ راست سورج کی روشنی حاصل کرنے کے علاوہ، وٹامن ڈی سے بھرپور غذائیں جیسے سالمن، انڈے کی زردی، مشروم اور دودھ وغیرہ کا استعمال کریں۔ اور مزید وٹامن ڈی ، زنک اور دیگر وٹامنز کے سپلیمنٹس بھی لیئے جا سکتے ہیں۔ جیسے کہ
Cap/Tab Surbex-Z, polybion Z
زنک اور وٹامنز سپلیمنٹس کے لیے ان میں سے کوئی ایک ملٹی وٹامنز لے سکتے ہیں ،ایک ٹیبلٹ یا کیپسول روزانہ صبح کھانے کے بعد لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے، باقی ملٹی وٹامنز رات کو بھی لیں سکتے ہیں۔سارا سال بھی ملٹی وٹامنز لیا جا سکتا ہے ، یا سال میں 2، 3 مہینے کا وقفہ بھی کر سکتے ہیں۔
2)oral inj D Tres / cap Sunny D/oslia 2lakh IU
ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 80 پرسنٹ آبادی کو وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے۔ لہذا وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کے لیے ان میں سے کوئی ایک وٹامن ڈی کے انجکشن یا کیپسول
کو ہر تین مہینے بعد یعنی سال میں 4 انجیکشن یا کیپسول استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اور اس کو ایک کپ دودھ یا پانی کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔
5:پر سکون اور گہری نیند لینا
مردوں میں روزانہ ٹیسٹوسٹیرون کا زیادہ تر اخراج نیند کے دوران ہوتا ہے۔لہذا ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کو برقرار رکھنے کے لئے پرسکون اور کافی نیند لینا بہت ضروری ہے۔
اچھے طرزِ زندگی سے ٹیسٹوسٹیرون کی ہلکی سے درمیانی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے ، لیکن اگر کسی کو زیادہ مسلئہ ہو یا وراثتی ہاٸپوگوناڈیزم کا مسلئہ ہو تو پھر تشخیص و علاج کے لیے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ اور ٹیسٹوسٹیرون کے لیول کو دیکھنے کے لیے لیب ٹیسٹ بھی کروایا جاتا ہے۔
Serum Total testosterone test
اس ٹیسٹ کی قیمت 2 سے 3 ہزار تک ہوتی ہے۔
ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے ٹیسٹوسٹیرون کے سپلیمنٹ جیسے ٹیبلیٹ، کیپسول یا انجیکشن استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
Regards Dr Akhtar Malik
Follow me Akhtar Rasheed