ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ) حضرت سیِّدُنا ابو عبداللہ جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسولِ اکرم صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم کی بارگاہ میں عرض کی: مجھے بتائیے کہ جب میں فرض نمازیں اداکروں، رمضان کے روزے رکھوں، حلال کوحلال اور حرام کو حرام جانوں اور ان کاموں پر کچھ زیادہ نہ کروں تو کیا میں جنت میں چلا جاؤں گا؟ آپ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ (مسلم، ص۳۷، حدیث:۱۱۰)
جمعہ مبارکانتخاب۔۔۔ علامہ غلام مصطفٰےنقشبندی