آنتوں/ہموار پٹھوں کے دردکی میڈیسن کےفاہدے اورنقصان؟
تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک
ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ آنتوں/ہموار پٹھوں کے دردکی میڈیسن کےفاہدے اورنقصان؟۔۔۔ تحریر۔۔۔ڈاکٹر اختر ملک)اینٹی سپاسموڈک میڈیسن وہ ادویات ہوتی ہیں ، جو آنتوں یا ہموار پٹھوں کے کھچاؤ کو کم کرتی ہیں جس سے مریض کو ہموار پٹھوں کے کھچاؤ یا درد کا فائدا ہوتا ہے، معدہ، آنتیں ، گردے کی نالیاں ، مثانہ ، پتے کی نالیاں اور بچے دانی وغیرہ کے پٹھے ہموار پٹھوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔
👈 اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کے گروپس
اس کے دو اہم گروپس ہیں ۔
1: اینٹی مسکورینیکس (Anti Muscarinics)
اس گروپ میں Dicyclomine, Atropine اور Hyoscine butylbromide وغیرہ شامل ہیں۔ یہ میڈیسن ہمارے جسم میں مختلف مقامات پر Muscarinic نامی ریسیپٹر کو بلاک کر کے اپنا اثر دکھاتی ہیں۔
۔2: Smooth muscle relaxer یعنی ہموار پٹھوں کے کھچاؤ کو کم کرتی ہیں ، اس گروپ میں ڈروٹاویرین (Drotaverine)، میبیویرین (Mebeverine) ، الویرین، (Aleverin) پھودینے کا تیل (peppermint oil)شامل ہیں,
ڈروٹاویرین ہموار پٹھوں میں PDE 4 نامی ریسیپٹر کو بلاک کر کے اپنا اثر دکھاتی ہے اور یہ میڈیسن آنتوں یا ہموار پٹھوں میں کیلشیم آئنز کی حرکت کو روکتی ہے، جو پٹھوں کے سکڑنے اور درد کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے استعمال سے پٹھوں کی کھچاؤ کم ہوتی ہے اور درد میں کمی آتی ہے۔
باقی phloroglucinol trimethylphloroglucinol نامی میڈیسن نان سپیسیفک اینٹی سپاسموڈک میڈیسن میں شامل ہے۔
👈 اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کے استعمال
اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کسی خاص بیماری کا علاج نہیں کرتی ، بلکہ یہ علامتی علاج کرتی ہے جو کہ ہموار پٹھوں کے کھچاؤ کو کم کرتی ہے، درج زیل صورتوں میں اینٹی سپاسموڈک میڈیسن استعمال کی جا سکتی ہیں۔
1: موشن یا اسہال
اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کو دیگر میڈیسن کے ساتھ موشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ موشن میں آنتوں کی حرکت زیادہ ہو جاتی ہے ، اور پیٹ میں مڑور پڑتے ہیں، ان میڈیسن سے آنتوں کی حرکت کم ہو جاتی ہے ، جس سے مریض کو پیٹ درد اور مڑور کا فائدا ہوتا ہے۔
2: ائی بی ایس یا سنگرہنی
اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کو مکسڈ یا خصوصاً موشن والے ائی بی ایس میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
باقی آئی بی ایس (IBS) یا سنگرہنی کی عام علامات جیسے پاخانہ کھل کر نہ آنا اور پاخانہ کرنے کے بعد بھی کافی دیر بیت الخلاء میں گزر جانا جیسے مزید حاجت باقی ہو۔ اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہی پاخانہ آنا، کبھی موشن آنا تو کبھی قبض کا مسلئہ بن جانا، اور کھانا کھانے کے فوراً بعد پیٹ میں گیس بھر جانا، پیٹ میں درد ، مروڑ اور گڑ گڑ کی آوازیں آنا, مزید مریض کو بے چینی، گھبراہٹ، کمزوری، جنسی خواہش کی کمی چیچڑا پن اور تنائو کا مسلئہ بھی ہو سکتا ہے۔
3: گردوں اور مثانے کا مسلئہ (Urinary spasm)
ڈروٹاویرین جیسی اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کو دیگر میڈیسن کے ساتھ گردے میں پتھری یا گردے کی نالی میں پتھری اور مثانے کے درد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
4: بائیلیری سپاسم (Biliary colic/ Spasms )
ڈروٹاویرین جیسی اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کو پتے کی نالیوں میں سوزش یا ورم اور پتے میں پتھری یا سوزش کے درد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
5: منسٹرل سپاسم (Menstrual Spasm)
میبیویرین جیسی اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کو بچے دانی کے کھچاؤ یا ماہواری کے درد میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے, کیونکہ بچے دانی کے پٹھے بھی ہموار پٹھے ہوتے ہیں۔
👈 اینٹی سپاسموڈک میڈیسن کے سائیڈ ایفیکٹ
ہر دوائی کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں اور اینٹی سپاسموڈک جیسے ڈروٹاویرین کے بھی کچھ سائیڈ ایفیکٹ ہو سکتے ہیں جیسے کہ ، چکر آنا ، سردرد ، قبض، اور گیس کا ہونا ، منہ جلد کا خشک ہونا، بھوک میں کمی اور موڈ میں تبدیلی شامل ہے۔
بہت کم لوگوں کو اینٹی سپاسموڈک میڈیسن سے الرجک ری ایکشن بھی ہو سکتا ہے۔
ڈروٹاویرین (Drotaverine)، میبیویرین (Mebeverine) کو دن میں 2 سے 3 مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے ، ان ادویات کو کھانے کے بعد پانی کے ساتھ لیا جاتا ہے۔
Regards Dr Akhtar Malik
Follow me Akhtar Rasheed