“حلقہء ارباب ذوق” لاہور کی ہفتہ وار تنقیدی نشست
لاہور ( ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔۔۔۔ نمائندہ خصوصی )آج پاک ٹی ہاؤس میں حلقہء ارباب ذوق لاہور کی ہفتہ وار تنقیدی نشست منعقد ہوئی جس کی نظامت اور انتظام و انصرام جناب نواز کھرل نے اور منصب صدارت جناب ناصر بشیر نے سنبھالا۔ تین شعراء اور دو شاعرات کا کلام بطور تنقید نشست میں رکھا گیا شعرائے گرامی کے اسمائے گرامی بالترتیب یوں ہیں۔ محترمہ ثمینہ سید، محترمہ فاطمہ احمد، جناب آغر ندیم سحر، جناب ولایت احمد فاروقی اور جناب شاہ میر مغل۔
ناقدین میں جناب آفتاب جاوید، جناب محمد عباس مرزا اور دیگر اصحاب شامل تھے۔ پوری نشست شاندار رہی اور جناب ناصر بشیر صاحب نے منصبِ صدارت کا حق بڑے اچھے انداز میں ادا کیا ان کی علمی اور تحقیقی گفتگو سے تمام حاضرین نشست نے بھرپور استفادہ کیا اور بیشتر نے ان کے لیے تعریفی کلمات بھی ادا کیے۔
حسبِ روایت بسکٹس اور اچھی چائے سے حاضرین کی مہمان نوازی کی گئی۔
احقر نے جناب ناصر بشیر کو اپنی تیسری کتاب “چراغ نیم جاں” پیش کی اور شکریہ کے رسمی کلمات کے ساتھ یہ تنقیدی نشست اختتام پذیر ہوئی۔
احقر
شہزاد تابشِ
لاھور پاکستان