Daily Roshni News

ہم محبت کو مانتے ہیں۔۔۔انتخاب  ۔۔۔ قارئین برائے ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

ہم محبت کو مانتے ہیں

انتخاب  ۔۔۔ قارئین برائے ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل

ہالینڈ(ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل ۔۔۔ ہم محبت کو مانتے ہیں ۔۔۔ انتخاب  ۔۔۔ قارئین برائے ڈیلی روشنی نیوز انٹرنیشنل)محبت وہ نہیں جسے تم محبت کہتے ہوں

یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پہ ہم کبھی بھی بات نہیں کرنا چاہتے ، ایسا نہیں ہم محبت کو نہیں مانتے

ہم محبت کو مانتے ہیں مگر اس محبت کو نہیں جس کا اج کل ہر دوسرا بندا دعویدار ہے

جانتے ہوں محبت کیا ہے

محبت باد نسیم کی طرح ہے جو کلیوں کو پھولوں میں بدل دیتی ہے

بارش کے ان قطروں کی طرح جو بنجر زمین میں جان پھونک دے

محبت تو پاکیزہ جزبہ ہے

محبت وہ ہے جو تمہیں سر اٹھا کے جینا سکھا دے وہ نہیں جو تمہیں کسی سے نظریں چرانے پر مجبور کرئے

محبت تو خودداری کا نام ہے جس میں عزت نفس کا سودا کرنا پڑے وہ محبت نہیں

محبت تو وہ ہے جس نے ابراہیم کے دل سے آگ کا خوف مٹا دیا

جس نے یوسف کو غلام سے بادشاہ بنایا

محبت تو وہ ہے جو عزت دے

محبت تو تمہیں رب سے ملاتی ہے

محبت تو رحمت کی طرح ہے

جس دل پہ نازل ہوجائے اسے خوبصورت بنا دیتی ہے

لوگ کہتے ہیں محبت اندھی ہوتی ہے سچ کہتے ہیں مگر اندھی محبت ہوتی ہے آپ نہیں یہ کیوں بھول جاتے ہیں

محبت گناہ نہیں کیونکہ یہ تو الہام کی طرح دل پہ اترتی ہے

جانتے ہیں محبت تب تک خوبصورت ہے جب تک پاکیزہ ہے کسی خوبصورت گلاب کی طرح

محبت ہوگئی مان لیا اب اگے کیا کرنا ہے یہ فیصلہ آپ کا ہے

محبت قیمتی ضرور ہے مگر یاد رکھے عزت اس سے زیادہ قیمتی ہے

ماں باپ کی محبت اس سے زیادہ قیمتی ہے ، آپ کی عزت نفس اس سے زیادہ قیمتی ہے ، آپ کی خوداری اس سے زیادہ قیمتی یے

پاگل سی

Loading