رسولُ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا: ’’بےشک اللہ پاک نےکچھ چیزیں فرض فرمائی ہیں انہیں ضائع نہ کرو، کچھ حدود مقرر کی ہیں ان سے آگے نہ بڑھو، بعض چیزوں کو حرام کیا ہے ان کی حرمت کو پامال نہ کرو اور کچھ چیزوں کے بارے میں بغیر بھولے محض تم پر رحمت کرتے ہوئےخاموشی برتی ہے، لہٰذا ان کے بارے میں بحث نہ کرو۔‘‘
(دارقطنی،، ۴/ ۲۱۷، حدیث:۴۳۵۰)