Daily Roshni News

فرمان عالی شان ۔۔۔!!

حضرت سہل بن سعد ساعِدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں حاضر ہو کر عرض کی: یارسولَ اللہ صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو اللہ پاک مجھ سے محبت فرمائے اور لوگ بھی مجھ سے محبت کرنے لگیں۔ ارشاد فرمایا: ’’دنیا سے بےرغبت ہوجاؤاللہ پاک تم سے محبت فرمائے گا اور لوگوں کے پاس جو کچھ ہےاس سے کنارہ کشی اختیار کر لو تو لوگ بھی تم سے محبت کریں گے۔‘‘
(ابن ماجہ،، ۴/ ۴۲۲، حدیث:۴۱۰۲

Loading